crimes

 (السٹریشن: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

سال 2023 میں خواتین کے خلاف جرائم کی 28811 شکایتیں موصول ہوئیں، 55 فیصد سے زیادہ معاملے یوپی سے: این سی ڈبلیو

این سی ڈبلیو کے اعداد و شمار کے مطابق، خواتین کے خلاف جرائم کی سب سے زیادہ 16109 شکایتیں اتر پردیش میں درج کی گئیں۔ اس کے بعد دہلی کو 2411 اور مہاراشٹر کو 1343 شکایتیں موصول ہوئیں۔ عزت اور وقارکے حق کے زمرے میں سب سے زیادہ شکایتیں موصول ہوئیں جن میں گھریلو تشدد کے علاوہ ہر طرح سے ہراساں کرنا بھی شامل ہے۔ ان کی تعداد 8540 تھی۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

ہیٹ اسپیچ کے حوالے سے پولیس کو حساس ہونے کی ضرورت ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ ہیٹ اسپیچ کو روکنے سے متعلق متعدد عرضیوں کی سماعت کر رہی ہے۔ اس کڑی میں ہریانہ کے نوح ضلع میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد دہلی اور این سی آر میں منعقد مظاہروں کے حوالے سے ایک عرضی پر اس نے کہا کہ پولیس کو ان جرائم کے بارے میں حساس ہونے کی ضرورت ہے۔

(تصویر: دی وائر)

ہیٹ اسپیچ معاملہ: سپریم کورٹ نے کہا – جب یہ سب ہو رہا ہے تو پھر ہمارے پاس حکومت ہے ہی کیوں

سپریم کورٹ میں اپنی درخواست میں کیرالہ کے ایک صحافی نے مہاراشٹر پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی مانگ کی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ عدالت کی ہدایت کے باوجود کچھ ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے منعقدریلیوں میں اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

(تصویر: دی وائر)

شکایت کا انتظار کیے بغیر ہیٹ اسپیچ کے خلاف از خود نوٹس لے کر مقدمہ درج کریں: سپریم کورٹ

ہیٹ اسپیچ کو انتہائی سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے دہلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ جرائم پر کی گئی کارروائی کے بارے میں رپورٹ داخل کریں۔ بنچ مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے اور دہشت زدہ کرنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے مداخلت کی مانگ والی عرضی پر سماعت کر رہی ہے۔