GDP Growth

دو دہائی سے زیادہ کے عرصے میں موڈیز  نے پہلی بار گھٹائی ہندوستان کی ریٹنگ

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اس سے پہلے 1998 میں ہندوستان کی ریٹنگ کو کم کیا تھا۔ موڈیز نے کہا کہ اصلاحات کی سست رفتاری اور پالیسیوں کی اثرپذیری میں رکاوٹ نےہندوستان کی سست نمو میں رول ادا کیا۔ یہ صورتحال کووڈ 19 کے آنے سے پہلے ہی شروع ہو چکی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار میں تصدیق، 2019-20 میں جی ڈی پی شرح نمو پانچ فیصدی رہنے کا امکان

سی ایس او نے منگل کوقومی آمدنی کا پہلا اندازہ جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی شرح نمو میں گراوٹ کی اہم وجہ مینو فیکچرنگ کی شرح نمو کا گھٹنا ہے۔مالی سال2018-19 میں اقتصادی شرح نمو6.8 فیصدی رہی تھی۔

کوئی اقتصادی بحران نہیں کیونکہ لوگ شادی کر رہے اور ٹرینیں بھر کر جا رہی ہیں:مرکزی وزیر

مرکزی وزیرسریش انگڑی نے کہا ہےکہ لوگ اقتصادی بحران کا دعویٰ کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کی امیج خراب کر رہے ہیں۔ ہر تین سال میں معیشت میں اور مانگ میں گراوٹ آتی ہے۔ یہ ایک چکر ہے۔ اس کے بعدمعیشت پھر پٹری پر آ جاتی ہے۔

بہار کے وزیر خزانہ سشیل مودی نے کہا، ساون-بھادو کے مہینے میں ہرسال رہتی ہے مندی

بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ سشیل مودی نے کہا کہ ویسے تو ہرسال ساون-بھادو میں مندی رہتی ہے، لیکن اس بار مندی کا زیادہ شور مچاکر کچھ لوگ الیکشن میں اپنی شکست کی شرمندگی اتار رہے ہیں۔

پانچ سال کی سب سے نچلی سطح پر پہنچی جی ڈی پی شرح نمو، چین سے پچھڑا ہندوستان

مالی سال 2018سے19 کی چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح نمو 5.8 فیصد رہی جو چین کی جنوری-مارچ 2019 کو ختم سہ ماہی میں 6.4 فیصد اضافہ کے مقابلے کم ہے۔ قومی آمدنی پر سی ایس او کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018سے19 میں پورے سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو بھی گھٹ‌کر پانچ سال کے کم از کم سطح 6.8 فیصد رہی ہے۔

جی ایس ٹی،نوٹ بندی کی مار سے باہر نکلنےمیں دو سال اور لگیں‌گے : سابق آربی آئی گورنر

آر بی آئی کے سابق گورنر وائی وی ریڈّی نے کہا، اس وقت اقتصادی ترقی کو لےکر اندازہ لگانا کافی مشکل ہے۔ ترقی کی رفتار میں تیزی کے لئے دو سال کی  ضرورت ہے۔ ممبئی : آر بی آئی  کے سابق گورنر وائی وی ریڈّی نے جی ایس […]

چین کے مقابلے ہندوستان کی ترقیاتی شرح میں ہوگی کمی،ایشین ڈیلوپمنٹ بینک کا تخمینہ

بینک نے مالی سال 19-2018 کےلئےاپنے اضافے کے تخمینے کوپہلےکے7.6فیصد سے کم کر کے 7.4کردیا ہے۔حالاں کہ اس نے چین کے اضافے کے تخمینے کو بڑھادیا ہے۔ نئی دہلی: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نےموجودہ مالی سال کےلئے ہندوستان کی جی ڈی پی کی ترقی کا تخمینہ7.4فی صد سےگھٹا […]

اقتصادی سست روی کے لئے حکومت کی پالیسیاں ذمہ دار: بھارتیہ مزدور سنگھ

بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس) کے قومی صدر سجی نارائن نے  کہا کہ حکومت کو لیبر پر مبنی شعبوں کو معیشت کی سست روی کو روکنے کے لئےحوصلہ مند پیکیج فراہم کرنا چاہئے۔ نئی دہلی : آر ایس ایس کی مزدور یونین تنظیم بھارتیہ مزدور سنگھ (بی […]