Hindu Mahasabha

گئو کشی کروائیں ہندو مہاسبھا کے ممبر اور پکڑے جائیں مسلمان؟

ویڈیو: گزشتہ دنوں یوپی پولیس نے بتایا تھا کہ آگرہ میں رام نومی کے موقع پر گئو کشی کی ایک واردات کے سلسلے میں اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کے لوگوں نے کچھ مسلم نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ بعد میں پولیس نے پایا کہ اس تنظیم کے ارکان نے مسلم نوجوانوں کو پھنسانے کے لیے گئو کشی کی سازش کی تھی۔ اس معاملے پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

یوپی: ہندو مہاسبھا نے متھرا کی شاہی عیدگاہ میں 6 دسمبر کو ہنومان چالیسا پاٹھ کا اعلان کیا

اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی قومی صدر راجیہ شری چودھری نے کہا کہ 6 دسمبر کوہم طے شدہ وقت پر ہنومان چالیسا پاٹھ کرکے شری کرشن جنم بھومی کے ماحول کو پاکیزہ بنائیں گے اور ایسا کرکے ہم ہندو سماج کو بھگوان کرشن کی جائے پیدائش کو خالص شکل میں سونپنا چاہتے ہیں۔

کولکاتہ: ہندو مہا سبھا کے پوجا پنڈال میں مہاتما گاندھی کو ’اسور‘ کی شکل میں دکھایا گیا، کیس درج

اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے اپنے درگا پوجا پنڈال میں درگا کو جس اسور کا قتل کرتے ہوئے دکھایا ہے، وہ مہاتما گاندھی کی طرح نظر آرہا تھا۔ اس تنازعہ کے درمیان پولیس کی مداخلت کے بعد منتظمین نے اسور کے مجسمہ کے سر پر وگ اور چہرے پر مونچھیں لگا دی ہیں۔

اترپردیش: لکھنؤ کے لولو مال میں مبینہ طور پر نماز کی ادائیگی پر تنازعہ، ہندو مہاسبھا نے دیا دھرنا

اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے لکھنؤ میں گزشتہ ہفتے کھلے لولو مال میں نماز پڑھنے کے مبینہ واقعہ کے حوالے سے شکایت درج کرائی ہے۔ مال انتظامیہ نے بھی نماز ادا کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر ائی ہے۔ مہاسبھا کا الزام ہے کہ مال میں 70 فیصد مرد ملازمین مسلمان ہیں اور 30 ​​فیصد خواتین ملازمین ہندو کمیونٹی سے ہیں۔ ایسا کرکے انتظامیہ لو جہاد کو فروغ دے رہی ہے۔

نماز جمعہ پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی ہندو مہاسبھا کی رہنما کے خلاف کیس درج

اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی قومی جنرل سکریٹری پوجا شکن پانڈے نے صدر رام ناتھ کووند کو مبینہ طور پر خون سے خط لکھ کر جمعہ کی نماز پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کی نماز ملک میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

 متھرا: نسلوں سے بھگوان کرشن کی پوشاک بنا کر بھائی چارے کا پیغام دے رہی ہے مسلم برادری

ویڈیو: متھرا میں اس مہینے کی شروعات میں ہندو مہاسبھا نے شاہی عیدگاہ مسجد کے اندر شری کرشن کی مورتی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس پولرائزیشن کے بیچ مسلم کمیونٹی کے ان کاریگروں کی کہانی،جوکئی نسلوں سے کرشن کی مورتیوں کے لیے روایتی کپڑے بناتے ہیں۔

کرناٹک: ہم نے گاندھی کو نہیں بخشا کہہ کر وزیر اعلیٰ کو دھمکانے والا ہندو مہاسبھا کا رہنما گرفتار

گزشتہ آٹھ ستمبر کو میسور کےننجنگوڑ تعلقہ میں شری آدی شکتی مہادیوما مندر کو توڑنے کے بعد ہندو مہاسبھا کےجنرل سکریٹری دھرمیندر نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گاندھی کو نہیں بخشا۔تم ہمارے لیے کچھ نہیں ہو۔ ہم تمہیں بھی نہیں بخشیں گے۔ بعد میں صفائی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا بیان غصے کا اظہار تھا۔

پہلے عام انتخابات میں جواہر لعل نہرو نے ووٹ مانگتے ہوئے عوام سے کیا کہا تھا…

جواہر لعل نہر و نے کہا تھا کہ -اگر کوئی شخص مذہب کی بنیاد پر دوسروں کو نشانہ بنانے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو میں ملک کا سربراہ ہونے کے ناطے یا عام آدمی کی حیثیت سے اپنی آخری سانس تک اس سے لڑوں گا۔

مدھیہ پردیش: گوالیار میں گوڈسے کی یاد میں بنی لائبریری شروع ہو نے کے دو دن بعد بند

ہندو مہاسبھا نے گزشتہ دس جنوری کو گوالیار میں مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کے نام پر گیان شالا کی شروعات کی تھی۔ مہاسبھا کی جانب  سے کہا گیا تھا کہ لائبریری کے قیام  کا مقصد آج کے نوجوانوں میں سچی دیش بھکتی کو جگانا ہے، جس […]

مدھیہ پردیش: نوجوانوں کو گوڈسے کے بارے میں بتانے کے لیے ہندو مہاسبھا نے شروع کی گوڈسے لائبریری

گوالیار میں گوڈسے گیان شالا شروع کرتے ہوئے ہندو مہاسبھا کے قومی نائب صدر ڈاکٹر جئےویر بھاردواج نے کہا کہ دنیا کو یہ بتانے کے لیے کہ گوڈسے سچے محب وطن تھے، لائبریری کھولی گئی ہے۔ اس کا مقصد آج کے علم سے محروم نوجوانوں میں سچی حب الوطنی کو بیدار کرنا ہے، جس کے لیے گوڈسے کھڑے ہوئے تھے۔

ناگپور یونیورسٹی میں طلبا کو ملک کی تعمیر میں آر ایس ایس کے رول کا سبق پڑھایا جائے‌ گا

مہاراشٹر کی ناگپور یونیورسٹی نے تاریخ کی کتابوں میں ترمیم کی ہے اور ’ رائز اینڈ گروتھ آف کمیونلزم ‘نام کے باب کو ہٹاکر’ آر ایس ایس رول ان نیشنل بلڈنگ ‘نام سے ایک نیا باب شامل کیا ہے۔

ہندو مہاسبھا نے منایاگوڈسے کا یوم پیدائش، صدر جمہوریہ سے کیا راج گھاٹ توڑنے کامطالبہ

اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے کارکنان نے مدھیہ پردیش کے گوالیاراور اتر پردیش کے میرٹھ اور علی گڑھ میں ناتھو رام گوڈسے کا یوم پیدائش منایا۔ ان کا کہنا ہے کہ گوڈسے نے گاندھی کا قتل مذہب کی حفاظت کے لئے کیا تھا۔

راجستھان کے وزیر تعلیم نے کہا-کتابوں سے ہٹایا جائے‌گا نوٹ بندی کا سبق

راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ نوٹ بندی سب سے ناکام تجربہ تھا۔ نوٹ بندی کے لئے وزیر اعظم نے جن تین مقاصد-دہشت گردی، بد عنوانی کو ختم کرنے اور کالا دھن کو واپس لانے، کا ذکر کیا تھا، ان کو حاصل نہیں کیا جا سکا۔

راجستھان: نصاب میں تبدیلی، ساورکر کو ویر کی جگہ انگریزوں سے معافی مانگنے والا بتایا

راجستھان کے وزیر تعلیم نے بتایا کہ ریاست کی پچھلی بی جے پی حکومت نے محکمہ تعلیم کو تجربہ گاہ بنا دیا تھا، آر ایس ایس کے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے نصاب میں تبدیلی کی گئی تھی۔ سیاسی مفادات کے لئے ساورکر کی بہتر امیج بنائی گئی تھی۔

مہاتما گاندھی کے پتلے کو گولی مارنے والی ہندو مہاسبھا کی رہنما پوجا پانڈے گرفتار

مہاتما گا ندھی کے یوم وفات پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں ہندو مہاسبھا کی نیشنل سکریٹری پوجا شکن پانڈے گاندھی جی کے پتلے کو گولی مارتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس کے بعد کارکنوں نے پتلے کو جلا دیا تھا۔

مہاتما گاندھی کے پتلے کو گولی مارنے کے معاملے میں 9 لوگوں کے خلاف معاملہ درج

مہاتما گاندھی کے ‘قتل’ کو دوہرائے جانے کے معاملے میں پولیس نے اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے دو کارکنوں کو حراست میں لیا ہے ۔ مہا سبھا کے ترجمان نے کہا کہ ، کچھ غلط نہیں کیا ، ملک میں راون کو بھی جلایا جاتاہے۔

علی گڑھ: ہندو مہاسبھا نے گاندھی جی کے پتلے کو گولی ماری ، گوڈسے کی تصویر کو مالا پہنایا

ہندو مہاسبھا کی نیشنل سکریٹری پوجا شکن پانڈے نےمہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا موازنہ بھگوان کرشن سے کیا اور کارکنوں نے مہاتما’ ناتھو رام گوڈسے زندہ باد’ کے نعرے لگائے۔

سوکش بھارت مشن اورگاندھی کے ہندوستان میں امن کے معنی ؟

مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر ان کی اور ان کے خیالات کی سچی تحسین یہ ہوگی کہ نفرت کے خلاف اپنی اپنی جد وجہدپوری قوت سےشروع کی جائے۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دور کے پہلے ہی سال میں یعنی 2اکتوبر2014 کوملکی سطح پر صفائی مہم […]