MPs

 (تصویر: پی ٹی آئی)

سی بی آئی نے ایم پی – ایم ایل اے کے خلاف 56 معاملے درج کیے، 22 معاملوں میں چارج شیٹ داخل

لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے بتایا کہ 2017 اور 2022 کے درمیان آندھرا پردیش میں ارکان پارلیامنٹ اور ایم ایل ایز کے خلاف سب سے زیادہ 10 مقدمات درج کیے گئے۔ 2020 میں سزا پانے کی شرح 69.83 فیصددرج کی گئی جو ان پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

ایمس دہلی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی ایمس میں ارکان پارلیامنٹ کے علاج کے لیے ایس او پی جاری ، ڈاکٹروں نے ’وی آئی پی کلچر‘ کہہ کرمذمت کی

ارکان پارلیامنٹ کے علاج ومعالجہ کی سہولیات کومنظم کرنے کے لیے دہلی واقع ایمس نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کی ہے،جس کے تحت ان کی طبی دیکھ بھال کے انتظامات کو مربوط کرنے کے لیے ایک نوڈل افسر کی تقرری کی جائے گی۔ ارکان پارلیامنٹ کو ڈاکٹروں سے رابطہ کرنے کے لیے خصوصی فون اور لینڈ لائن نمبر بھی دیے جائیں گے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

 وزیر اعظم مودی کے سیاست کو جرم سے آزاد کرنے کے وعدے کا کیا ہوا؟

نریندر مودی نے وزیر اعظم بننے سے پہلےبغیرکسی جانبداری کے ایک سال کے اندر جس پارلیامنٹ کو جرم سے آزاد کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ پانچ سال بعد بھی پورا نہیں ہوا۔ اس دوران ان کی پارٹی کے کئی رکن پارلیامان اور وزراء پر سنگین الزام لگے مگر مجرمانہ مقدمہ چلانے کی بات تو دور، انہوں نے عام اخلاقیات کی بنیاد پر کسی کا استعفیٰ تک نہیں لیا۔

گورکھپور سے رکن پارلیامان اور نشاد پارٹی کے رہنما پروین نشاد جمعرات کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر جے پی نڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

لوک سبھا ضمنی انتخاب میں گورکھپور سیٹ پر بی جے پی کو ہرانے والے رکن پارلیامان پروین نشاد بی جے پی میں شامل

ایک نیوز چینل نے اپنے اسٹنگ آپریشن میں دعویٰ کیا ہے کہ گورکھپور سے رکن پارلیامان پروین نشاد نے لوک سبھا انتخاب میں بلیک منی خرچ کرنے کی بات قبول کی اور اس انتخاب میں بھی بلیک منی کے استعمال سے ان کو کوئی پرہیز نہیں تھا۔

(فوٹو بہ شکریہ: ٹی وی9 بھارت ورش)

بی جے پی ایم پی نے قبول کیا، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے کالا دھن تو ختم نہں ہوا ملک کا کاروبار ضرور تباہ ہوگیا

اسٹنگ آپریشن : ٹی وی 9 بھارت ورش کے ایک اسٹنگ آپریشن میں بی جے پی رکن پارلیامان پھگّن سنگھ کلستے، ادت راج، رام داس تڑس، بہادر کولی کے ساتھ مدھے پورا سے رکن پارلیامان پپو یادو، کانگریس رکن پارلیامان ایم کے راگھون، مہابل مشرا، آر جے ڈی […]

انا ہزارے، فوٹو: پی ٹی آئی

اگر مودی حکومت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتی تو میں اپنا پدم بھوشن لوٹا دوں گا: انا ہزارے

لوک پا ل کی تقرری کے مطالبے کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے انا ہزارے کی حمایت میں بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیو سینا نے ان سے گزارش کی ہے کہ وہ جئے پرکاش نارائن کی طرح بدعنوانی کے خلاف تحریک کی قیادت کریں۔

انا ہزارے ، فوٹو: پی ٹی آئی

لوک پا ل کی تقرری کے مطالبے کو لے کر انا  ہزارے کی بھوک ہڑتال شروع

انا ہزارے نے کہا کہ ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک مرکزی حکومت اقتدار میں آنے سے پہلے کیے گئے اپنے وعدوں جیسے – لوک آیکت قانون بنانے ، لوک پال کی تقرری کیے جانے اور کسانوں کے مدعے کو سلجھانے کا کام پورا نہیں کردیتی۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

سیاسی رہنماؤں  کے خلاف مجرمانہ معاملے:سپریم کورٹ نے بہار اور کیرل کو ہر ضلع میں اسپیشل کورٹ بنانے کی ہدایت دی

عدالت نے بہار اور کیرل کو ضرورت کے حساب سے اپنے اضلاع میں ایم پی اور ایم ایل اے کے خلاف زیر التوا معاملوں کی شنوائی کے لیے اسپیشل کورٹ بنانے کی آزادی دی ہے۔

Photo : Delhi Solidarity Group

ممبران پارلیامنٹ کا مطالبہ ،جی ایس ٹی سے ہینڈلوم انڈسٹری کوجلد از جلد الگ کیا جائے

 نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے اقدام سے عام لوگوں کو،خاص طور پر بنکروں کا بہت نقصان ہوا ہے۔ اس نے ہینڈلوم انڈسٹری کی کمر توڑ دی ہے۔ نئی دہلی : جی ایس ٹی کو ٹیکس ٹیررازم سے تعبیر کرتے ہوئے،تلنگانہ کے راجیہ سبھا رکن اور تلنگانہ […]