Opposition Leader

مہوا موئترا۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے، کسی اپوزیشن لیڈر کو ایوان میں بولنے نہیں دیا جا رہا: مہوا موئترا

ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا نے صرف بی جے پی کے وزراء کو بولنے کی اجازت دی اور پھر پارلیامنٹ کو ملتوی کردیا، انہوں نے اپوزیشن کے کسی بھی رکن کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔ اسی طرح کے الزامات لگاتے ہوئے کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے بھی بڑلا کو خط لکھا ہے۔

سی بی ڈی ٹی چیئر مین پرمود چندر مودی۔ (فوٹو : ٹوئٹر)

سی بی ڈی ٹی افسر نے چیئر مین پر لگایا الزام، کہا-اپوزیشن رہنما پر کارروائی کر کے عہدے کو یقینی بنایا

سی بی ڈی ٹی چیئر مین پرمود چندر مودی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے خاتون ٹیکس افسر الکا تیاگی نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، وزیر اعظم دفتر، سی وی سی اور کابینہ سکریٹری کو گزشتہ جون میں خط لکھا تھا۔ حالانکہ، شکایت کے دو مہینے بعد حکومت نے مودی کی مدت کار ایک سال کے لئے بڑھا دی جبکہ تیاگی کا ناگپور ٹرانسفر کر دیا۔

دیویندر فڈنویس (فوٹو : پی ٹی آئی)

ثبوت مانگنے والے اپوزیشن کے رہنماؤں کو راکٹ میں باندھ‌کر بالاکوٹ بھیج دینا چاہیے تھا: دیویندر فڈنویس

گزشتہ ہفتے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا تھا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے گلے پر بم باندھ‌کر ان کو کسی دوسرے ملک بھیج دینا چاہیے۔ اس دوران وہاں فڈنویس اور بی جے پی کے ریاستی صدر موجود تھے۔