Scheduled Caste

کیلاش میگھوال۔ (تصویر بہ شکریہ: rajbjp.com)

شیڈول کاسٹ کے لوگوں کے ساتھ سیاسی جماعتیں غلاموں جیسا سلوک کرتی ہیں: بی جے پی ایم ایل اے

راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع میں ایک پروگرام کے دوران 89 سالہ بی جے پی ایم ایل اے کیلاش میگھوال نے کہا، یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ آج کی سیاست میں شیڈول کاسٹ کے لوگوں کو کھل کر بولنے کی آزادی نہیں ہے۔اگر وہ کھل کر بولتے ہیں تو ان کا ٹکٹ کٹ جاتا ہے۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

تلنگانہ: مبینہ طور پرمسلم لڑکی سے شادی کرنے پر دلت نوجوان کا قتل

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں 4 مئی کی رات ایک 25 سالہ دلت نوجوان پر اس کی مسلم بیوی کے بھائی اور ایک دوسرے شخص نے لوہے کی راڈ اور چاقو سے حملہ کیاتھا، جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سید مبین احمد اپنی بہن کے نوجوان کے ساتھ تعلقات کے خلاف تھا اور اسےوارننگ بھی دی تھی۔

 (علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

بہار: پنچایت انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا الزام  لگا کر دلتوں کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

یہ بہار کے اورنگ آباد ضلع کے انبہ تھانہ حلقے کا معاملہ ہے۔ ملزم بلونت سنگھ نے ڈمری پنچایت کے مکھیا کےعہدے کےلیے الیکشن لڑا تھا لیکن اس شکست ملی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں ملزم مبینہ طور پر کچھ لوگوں کو زمین پر تھوکنے اور اس کوچاٹنےپر مجبور کرتے ہوئے، جوتوں سے پیٹتے ہوئے اور ان کی ذات کونشانہ بناکر گالیاں دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

گاؤں کے پنچایت آفس کے باہر آخری رسومات  کی ادائیگی کرتےلوگ۔ (فوٹو: ویڈیوگریب)

مہاراشٹر: شمشان میں داخلہ سے انکار کے بعد پنچایت آفس کے باہر دلت بزرگ کے آخری رسومات کی ادائیگی

معاملہ سولاپورضلع کےمالےواڑی گاؤں کا ہے،جہاں گزشتہ20 اگست کو ایک دلت بزرگ کی موت کے بعد گاؤں کے شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کو لےکر او بی سی مالی کمیونٹی نے مخالفت کی تھی۔

Sabarkantha-Gujarat

گجرات: دلت فوجی اہلکار کو گھوڑی چڑھنے سے روکنے کے لئے پتھراؤ، 11 کے خلاف معاملہ درج

یہ واقعہ بناس کانٹھا ضلع کے شریفدا گاؤں کا ہے۔ پولیس سکیورٹی کے درمیان دلت جوان کو گھوڑی چڑھنے سے روکنے کے لئے مبینہ طور پر اشرافیہ کے کچھ لوگوں نے بارات پر پتھراؤ کیا، جس میں خواتین سمیت تین لوگ زخمی ہو گئے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

تمل ناڈو: امتیازی سلوک کا الزام  لگاتے ہو ئے 3000 دلتوں نے اسلام اپنا نے کی بات کہی

تمل ناڈو کے نادر گاؤں میں دو دسمبر کو دیوار گرنے سے 17 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس دیوار کو ایک شخص نے اپنے گھر کو دلتوں سے الگ کرنے کے لیے بنایا تھا۔ اس کے خلاف ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی نہیں ہونے سے دلت کمیونٹی کے لوگوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔