South Delhi

£

روہنگیا-بنگلہ دیشی کے نام پر اب کیا دہلی کے جیت پور میں چلے گا بلڈوزر؟

ویڈیو: گزشتہ دنوں جنوبی دہلی کے کونسلر کے کے شکلا نے جیت پور کا دورہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اس علاقے میں بنگلہ دیشی اور روہنگیا رہتے ہیں اور اس علاقے سے تجاوزات کو ہٹایا جانا چاہیے۔ دی وائر کی ٹیم نےجیت پور میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا وہاں رہنے والے روہنگیا ہیں۔

متاثرہ نوجوان وسیم خان۔

ڈائل 100 پر کال کرنے کے لیے پولیس نے مبینہ طور پر مسلم نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کی

گزشتہ مئی میں جنوبی دہلی کے چھترپور علاقے کے رہنے والے وسیم خان نے پڑوس میں ہو رہی لڑائی کو دیکھ کر پولیس ہیلپ لائن پر کال کرکے مدد مانگی تھی۔ پولیس نے اس لڑائی کے سلسلے میں بیان دینے کے لیے انہیں تھانے میں بلایا تھا۔الزام ہے کہ انہیں بےرحمی سے پیٹا گیا۔ وسیم کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے، جس کی وجہ سے وہ فی الحال بستر پر ہیں اور مشکل سے چل پھر پا رہے ہیں۔

سنجئے کالونی (فوٹو : محمد مہروز / دی وائر)

’حکومت ہمیں پانی اور گندگی کے مسائل سے آگے بڑھنے دے تو تعلیم یا دوسری چیزوں کے بارے میں سوچیں‘

گراؤنڈ رپورٹ: لوک سبھا انتخاب میں نیشنل میڈیا کے مدعے بھلےہی ہندومسلمان، پاکستان، راشٹرواد وغیرہ کے اردگرد گھوم رہے ہیں، لیکن قومی راجدھانی میں ساؤتھ دہلی کے سنجئے کالونی کے باشندے روزانہ پانی کی جدو جہد، سیور سسٹم اور بستی میں صاف صفائی جیسی بنیادی سہولیات کے لئے ہی لڑ رہے ہیں۔

azeem

گراؤنڈ رپورٹ : مالویہ نگر میں 8سالہ عظیم کی موت کیسے ہوئی؟

مالویہ نگر کے بیگم پور کے ایک مدرسے میں پڑھنے والے8 سالہ محمد عظیم کا کھیل‌کے دوران کچھ بچوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے4ملزم بچوں کو حراست میں لیا ہے، جن کی عمر 12 سے 13 سال کے درمیان ہے۔