فکر و نظر

امبانی کی شادی، مہنگا موبائل ریچارج اور دیہی خواتین پر اس کے منفی اثرات

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی عظیم الشان تقریب کے درمیان امبانی گروپ کی ملکیت والے ریلائنس جیو نے اپنے موبائل ریچارج کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے۔ اس غیر متوقع اضافے نے دیہی خواتین کے روزمرہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔

 (بائیں سے) لوڈھوارہ گاؤں کی سانوریا، موبائل انٹرنیٹ پر منحصر کالج کی طالبات اور انسٹاگرام انفلوئنسر بننے کی خواہش رکھنے والی سونم۔ (تصویر بہ شکریہ: چترکوٹ کلیکٹو)

(بائیں سے) لوڈھوارہ گاؤں کی سانوریا، موبائل انٹرنیٹ پر منحصر کالج کی طالبات اور انسٹاگرام انفلوئنسر بننے کی خواہش رکھنے والی سونم۔ (تصویر بہ شکریہ: چترکوٹ کلیکٹو)

نئی دہلی: اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 5000 کروڑ روپے کی شادی کی خبریں ہر طرف چل رہی ہیں۔ وزیر اعظم مودی سمیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی میں ملک اور دنیا کی کئی بڑی اور معروف  ہستیوں نے شرکت کی۔ ان کی شادی کو میڈیا میں کافی کوریج ملی۔

تاہم، اس عظیم الشان تقریب کی تیاریوں کے درمیان امبانی گروپ کی ملکیت والے ریلائنس جیو نے اپنے موبائل ریچارج کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے۔ جو ریچارج پہلے 239 روپے کا ماہانہ ملتا تھا، وہ  اب تقریباً 300 روپے کا ہو گیا ہے۔ موبائل ریچارج میں اس غیر متوقع  اضافے سے دیہی خواتین سب سے زیادہ پریشان ہیں۔

ڈیجیٹل خواندگی کی طرف آہستہ آہستہ بڑھ رہی لڑکیوں اور بچیوں کو اس اضافے سے دھچکا لگا ہے۔ دیہی خواتین شیوکالی اور کلاوتی نے کہا کہ گھریلو کام کرنے والی خواتین یا مزدور کے طور پر کام کرنے والی خواتین کے لیے 60 روپے کا اضافہ کوئی معمولی  بات نہیں ہے، یہ ان کے لیے موبائل استعمال کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ بن گیا ہے۔

پڑھائی کر رہیں  سیما اور پورنیما جیسی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھر والے اب کال اور میسج کرنے جتنا ہی ریچارج کرائیں گے ، تاکہ وہ جان سکیں کہ لڑکیاں کالج پہنچیں کہ نہیں۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ موبائل کا اصل استعمال تو انٹرنیٹ میں ہے۔ جہاں کی تعلیمی سطح کمزور ہے وہاں کے بچے اپنی پڑھائی کی کمزوریوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے پورا کر رہے ہیں۔ آج کل یوٹیوب کے بغیر تعلیم ادھوری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا، ‘آج کل تو خواتین موبائل سے متعلق سیلز کا کام کر رہی ہیں، جو گھر بیٹھ کر کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل کنکشن ضروری ہے۔ اب ایسی خواتین کیا کریں گی؟’

اور جوخواتین موبائل فون سے آزادی  محسوس کر رہی ہیں، جو سوشل میڈیا پر اپنی پہچان بنا رہی ہیں، ان کا کیا؟ ہم اسی مقام پر واپس لوٹ  رہے ہیں جہاں خاندان خواتین کے موبائل کے استعمال کو کنٹرول کرتے تھے۔ امبانی کی شادی کی تصویریں اور ویڈیوز لگاتار  وائرل ہو رہے ہیں لیکن ریلائنس جیو نے دیہی خواتین کی دنیاپھر سے محدود کر دی ہے۔

ریلائنس جیو نے  کیااپنے پری پیڈ ٹیرف پلان میں اضافہ

فنانشل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ، ریلائنس جیو نے پری پیڈ ٹیرف پلان میں ترمیم کیا ہے۔ 1.5 جی بی یومیہ پلان کی قیمت 239 روپے سے بڑھا کر 299 روپے کر دی گئی ہے، اور 2 جی بی یومیہ پلان کی قیمت اب 299 روپے سے بڑھ کر 349 روپے ہو گئی ہے۔ مزید ڈیٹا کی ضرورت والے صارفین کے لیے 2.5 جی بی یومیہ پلان کی قیمت 349 روپے سے بڑھا کر 399 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ 3 جی بی یومیہ پلان کی قیمت 399 روپے سے بڑھ کر 449 روپے ہو گئی ہے۔ جیو کی طرح دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ایئرٹیل نے بھی اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

one

two

یہ رپورٹ چترکوٹ کلیکٹو نے شائع کی ہے۔