خبریں

دہلی: غازی پور میں کوڑے کا پہاڑ دھنسنے سے دو لوگوں کی موت

نئی دہلی : مشرقی دہلی کے غازی پور علاقے میں کارپوریشن کے سینٹری لینڈ فیلڈ میں کوڑے کے پہاڑ کا ایک حصہ دھنسنے سے آج ایک لڑکی سمیت 2 لوگوں کی موت ہوگئی اور متعدد افراد دب گئے، جبکہ پانچ افراد کو محفوظ بچا لیا گیمیور وہار کے ایس ڈی ایم اجے اروڑا نے بتایا کہ دو افراد کی لاشیں کوڑے سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ پانچ دیگر افراد کو محفوظ بچایا گیا ہے۔ مشرقی دہلی کے میونسپل کمشنر رنویر سنگھ نے کہا کہ حادثے کا سبب تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ فی الحال ان کا دھیان صرف راحت رسانی آپریشن پر ہے۔

اس سے پہلے دہلی کے فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا تھا کہ کوڑے میں دبے لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے، اور انہيں نزدیکی لال بہادر شاستری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ غزپور منڈی کے پاس ہوا ہے۔ کوڑا کے پہاڑ کا ایک بڑا حصہ نیچے سڑک پر گر گیا، جس میں کئی گاڑیاں دب گئی ہیں اور چند گاڑیاں کونڈلی نالا میں گر گئی ہيں۔