خبریں

افتتاح کے دوسرے دن ہی لکھنؤ میٹرو ہوئی خراب

لکھنؤ : اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں افتتاح کے دوسرے دن ہی میٹرو ریل خراب ہوگئی اور اسے مویا اسٹیشن کے قریب روک دیا گیا ۔ کرشنانگراسٹیشن سے چار باغ کے لئے تقریبا 8 بجے روانہ ہوئی میٹرو ریل مویا اسٹیشن کے قریب خراب ہو گئی ۔ ٹرین دو گھنٹے سے زیادہ وقفہ تک وہیں کھڑی رہی ۔ مسافروں کو دیگر ذرائع سے ان کی منزل تک پہنچایا گیا ۔

میٹرو ریل سروس سے منسلک حکام اور انجینئر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ میٹرو ریل ذرائع کے مطابق اسے ورکشاپ میں لے جایا جائے گا۔ مکمل جانچ کے بعد ہی اسے ٹریک پر لا یا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کل میٹرو ریل کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیاتھا۔ آج صبح چھ بجے سے اسے عام لوگوں کے سفر کےلئے کھول دیا گیا تھا۔