خبریں

1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے معاملہ میں دو کو پھانسی اور دو کو عمر قید

 ممبئی :  1993 میں ممبئی میں ہوئے بم دھماکوں کے معاملہ میں خصوصی ٹاڈا عدالت نے اپنے فیصلے میں طاہر مرچنٹ اور فیروز خان کو سزائے موت سنائی ہے ۔ اس کے علاوہ عدالت نے ابو سلیم اور کریم اللہ کو دو معاملوں میں عمر قید کی سزا سنائی اور دو دو لاکھ رپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ دونوں معاملوں کی سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہونگی ۔

ابو سلیم کے معاملے میں سرکاری وکیل نے پھانسی کی سزا کی درخواست کی تھی ، لیکن اسے حوالگی کے تحت ہندستان لا یا گیا تھا جس کی وجہ سے اسے پھانسی کی سزا نہیں سنائی گئی۔ اس معاملے میں ریاض صدیقی کو 10 سال قید کی سزا ملی ہے ۔ اس کیس کے ایک اور ملزم مصطفی دوسہ کی موت ہو چکی ہے ۔ طاہر مرچنٹ اور فیروز خان کو عدالت سازش میں شامل ہونے کا قصوروار پایا اور موت کی سزا سنائی ۔