نئی دہلی : اداکار راجکمار راؤ اور نوجوان ڈائریکٹر امت ماسورکرکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’نیوٹن ‘ آسکر میں جائیگی۔ فلم کو ہندوستان کی طرف سے غیرملکی زبان کے زمرے میں نامزد کیاگیا ہے ۔فلم فیڈریشن آف انڈیا کی سلیکشن کمیٹی نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا ۔کمیٹی کے مطابق آسکر کی نامزدگی کے لئے آئیں 26فلموں میں سے نیوٹن کو منتخب کیا گیا ۔
فلم کی کہانی نوتن کمار (راجکمار راؤ)کی ہے ۔نوتن نے اسکول میں اپنا لڑکیوں والا نام تبدیل کرکے ’نیوٹن ‘کرلیا ہے ۔نیوٹن نے فزکس میں ماسٹر تک پڑھائی کی ہے ۔الیکشن میں ڈیوٹی لگنے کی وجہ سے اسے جنگل میں نکسلی متاثرہ علاقے میں جاکر الیکشن کروانا پڑتا ہے ۔الیکشن کی تیاری کے لئے نیوٹن کی مدد سنجے مشراکرتے ہیں ۔اس کے بعد ایک ٹیم جس میں لوک ناتھ (رگھوویر یادو)، مالکو(انجلی پاٹل )،پولیس افسر آتما سنگھ (پنکج ترپاٹھی ) جنگلی علاقے کی طرف بڑھتے ہیں جہاں پہنچنے پر پتا چلتا ہے کی الیکشن کے دن وہاں کل 76ووٹروں میں سے کوئی نہیں آتا۔بعد میں حالات بدلتے ہیں ۔