لکھنؤ: کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں ہوئی لاٹھی چارج کے معاملےکا از خود نوٹس لیتے ہوئے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ریاستی سرکار سے پورے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ این ایچ آر سی نے ریاست کے چیف سکریٹری کو اس سلسلہ میں خط ارسال کرکے پورے معاملے کی معلومات دینے کے لئے کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی سرکار جلد ہی کمیشن کو پوری اطلاع فراہم کرنے کے ساتھ ہی اب تک ہوئی کارروائی کی تفصیلات بھی بھیج دے گی۔ واضح رہے کہ چھیڑ خانی کے احتجاج میں گزشتہ 23 ستمبر کی رات مظاہرہ کررہی طالبات پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔ کئی زخمی ہوئے تھے ۔ لڑکیوں کو بھی چوٹ لگی تھی۔
Categories: حقوق انسانی, خبریں