ادبستان

انوپم کھیر فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انسٹی ٹیوٹآ ف انڈیا کے چیئرمین مقرر

انہیں مسٹر گجیندر چوہان کے بعد یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

Anupam-kherنئی دہلی: فلم اسٹار انوپم کھیر کو فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی)پنے کا چیئرمین کا مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں مسٹر گجیندر چوہان کے بعد یہ عہدہ دیا گیا ہے۔ انوپم کھیر نے 500 سے بھی زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں فلم اور آرٹس کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے لئے 2004 میں پدم شری اور 2016 میں پدم بھوشن اعزاز سے نوازاگیا ہے۔انہوں نے متعددقومی:  اور بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کئے ہیں۔ انہیں پانچ بار‘مزاحیہ کردار میں بہترین کارکردگی کے لئے فلم فیئر ایوارڈ’ سے نواز ا گیا ہے۔

انہوں نے  بین الاقوامی فلموں میں بھی کام کیا ہے جن میں 2002 میں گولڈن گلوب کیلئے نامزد کی گئی‘ بینڈ اٹ لائک بیکھیم’ اور 2007 میں گولڈن لائن ایوارڈ جیتنے والی ‘لسٹ’ اور2013 میںآسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ‘سلو ر لائننگس پلے بْک’ شامل ہیں۔انہوں نے 100سے زیادہ ڈراموں میں بھی اداکاری کی ہے اور وہ ایک کتاب ‘ دی بیسٹ تھنگ اباؤٹ یو از یو’ کے مصنف بھی ہیں۔ اس سے قبل وہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی)کے چیئرمین اور 2001 سے 2004 تک نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اداکاری کا ہنر انہوں نے نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے ہی حاصل کیا تھا۔ وہ 1978 کے بیچ میں تھے۔

ایف ٹی آئی آئی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت کام کرنے والا ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس کو دنیا بھر میں ایک بہترین ادارہ سمجھاجاتا ہے۔ ایف ٹی ٹی آئی کے طلبا کے ذریعہ تیار کی گئی فلموں نے ہندستان اور بیرونی ممالک میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹولز میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔