پونے :اربوں روپے کے فرضی اسٹامپ پیپر گھوٹالے کے کلیدی ملزم عبدالکریم تیلگی کاکل رات بنگلور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ یرودا جیل کے افسر نے آج بتایا کہ تلیگی(65)کی موت بنگلور کے وکٹوریہ اسپتال میں ہوئی ہے،وہ گزشتہ11 برسوں سے جیل میں تھا۔
متوازی معیشت چلانے والے عبدلاکریم نے کئی سال یرودا جیل میں گزارے تھے اور خرابی صحت کی وجہ سے اس کی اہلیہ اور بیٹی کی جانب سے بار بار کی گئی درخواست کے بعد تیلگی کو بنگلور کی پاراپن اگرہار جیل میں شفٹ کیا گیاتھا۔وہ گزشتہ کئی برسوں سے کئی بیماریوں سے دوچار تھا۔ عبدالکریم کا بھائی عظیم تیلگی خان پور میونسپل کونسل میں ایک اچھے عہدہ پر تعینات ہے اور وہ بھی اسٹامپ گھوٹالے کا معاون ملزم بنایا گیاتھا۔تیلگی کرناٹک میں بیلگاؤں ضلع کے خان پور گاؤں کا رہنے والا تھا۔
Categories: خبریں