آرٹی آئی ڈالنے والے کیرتی واس منڈل کا کہنا ہے کہ اس کے کئی سوالوں کے جواب نہیں دیے گئے ۔پی ایم او نے کہا ہے کہ دوروں پر ہونے والا خرچ Consolidated Fund of India سے ہوتا ہے۔
نئی دہلی :پی ایم او نے سینٹرل انفارمیشن کمیشن سے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دوروں سے ہونے والے فائدوں کو شمار نہیں کیا جا سکتا اور وہ آفیسیل رکارڈ کاحصہ بھی نہیں ہوتے۔
واضح ہو کہ یہ معاملہ آرٹی آئی ڈالنے والے کیرتی واس منڈل کی اپیل سے متعلق ہے ،جنہوں نے وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیل مثلاً اخراجات،قیام کی مدت اوران دوروں سے ہونے والے فائدےسمیت دوسری باتوں کے بارے میں جون 2016میں جانکاری مانگی تھی۔پی ایم نے آرٹی آئی ڈالنے والے کو بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیل مانگی ہے وہ اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
آرٹی آئی ڈالنے والے کیرتی واس منڈل اس کے بعد سی آئی سی پہنچے اور کہا کہ انہیں ملے جوابات میں کئی جانکاریاں موجود نہیں ہیں جیسے کہ غیر ملکی دورے میں کتناوقت خرچ کیا گیا۔آرٹی آئی ڈالنے والے نے یہ بھی کہا کہ انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ وہ کون سا خزانہ تھا جس کو وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں میں خرچ کیا گیا۔
پی ایم او نے 10اکتوبر 2017کو ہوئی شنوائی میں کہا کہ غیر ملکی دوروں سے عوام کو ہونے والے فائدے کی جہاں تک بات ہے ،درخواست دہندہ کو یہ جانکاری دے دی گئی ہے کہ یہ جانکاری آفیسیل رکارڈ کا حصہ نہیں ہے۔
Categories: خبریں