خبریں

تلنگانہ : اویسی نے مسلمانوں کو 12فیصدر یزرویشن کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھایا

حیدرآباد:مسلمانوں کو تلنگانہ میں 12فیصدر یزرویشن کا مسئلہ مجلس کے فلورلیڈر اکبراویسی نے اٹھایا۔انہوں نے اسمبلی میں اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کہاکہ ایس سی طبقہ کی زمرہ بندی کرتے ہوئے اے ،بی ، سی اور ڈی زمروں کے بارے میں حکومت نے اعلان کیا تھا اور مسلمانوں کو ریاست میں 12فیصد ریزوریشن دینے کا وعدہ حکومت نے کیا تھا ، اس پر وزیراعظم اور حکومت ہند سے بات کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جن مسائل کو اٹھایا جانے والا ہے ، اس کی پیشگی طور پر اطلاع نہیں دی جاتی اور اسی دن ہی بتایا جاتا ہے کہ کس مسئلہ پر مباحث ہونے والے ہیں۔اس سے ایوان میں اٹھائے جانے والے مسائل پر تیاری کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بھی نہیں معلوم کہ ایوان کی کارروائی کتنے دن چلے گی ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں بزنس اڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ طلب کرنے کامطالبہ کیا اور قبل ازیں اس میٹنگ میں جوبھی فیصلہ کیا گیا تھا اس پر عمل کیا جانا چاہئے ۔