خبریں

پروفیسر کانچہ ایلیا ایک بار پھر بی جے پی اور آریہ ویسیا کے نشانے پر

 آج صبح ایک معاملہ کے سلسلہ میں جب وہ عدالت جارہے تھے کہ بی جے پی اور آریہ ویسیا کے کارکنوں نے ان کی کار کو روکنے اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔

KanchaIlaiahحیدرآباد: مصنف و سماجی سائنس داں پروفیسر کانچہ ایلیا پر بی جے پی اور آریہ ویسیا کے کارکنوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ حملہ کی یہ کوشش آج صبح تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں اُس وقت کی گئی جب وہ کورٹلہ عدالت میں حاضر ہونے کے لئے جارہے تھے ۔پروفیسر ایلیا ،منگل کی شب جگتیال پہنچے تھے جہاں انہوں نے شب بسری کی اور آج صبح ایک معاملہ کے سلسلہ میں جب وہ عدالت جارہے تھے کہ بی جے پی اور آریہ ویسیا کے کارکنوں نے ان کی کار کو روکنے اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔

یہ بھی پڑھیں (کانچہ الّیا کا انٹرویو) : سرحد پر ایک بھی بنیا اور برہمن ریجیمنٹ کیوں نہیں ہے؟

ان کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔پولیس کی جانب سے ان کارکنوں کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ کانچہ ایلیا کی کتاب’’سماجی اسمگلرس:کومٹی‘‘کے خلاف تلنگانہ اور اے پی میں ویسیا تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اور ان کے پتلے جلائے جارہے ہیں۔ان احتجاجیوں نے ان کی کتاب پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ان افراد کا کہنا ہے کہ یہ کتاب ان کے طبقہ کے خلاف لکھی گئی ہے۔