خبریں

مودی کی قابل اعتراض تصویر پوسٹ کرنے والے کی پیشگی ضمانت عرضی خارج

 ڈسٹرکٹ کورٹ نے پیشگی ضمانت کی درخواست 8 نومبر کو مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد ملزم نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

فوٹو پی ٹی آئی

فوٹو پی ٹی آئی

جبل پور: واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قابل اعتراض تصویر پوسٹ کرنے والے اسکول ڈائریکٹر کی پیشگی ضمانت کی درخواست مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے خارج کر دی۔

جج اتل شریدھرن نے جرم کو سنگین رجحان خیال کرتے ہوئے اس درخواست کو مسترد کر دیا ۔

نرسنگھ پور ضلع میں كریلي تھانہ علاقہ کے باشندے اروند جارج كلاڈیئس چار اسکولوں کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے ایک واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعظم کی قابل اعتراض تصویر پوسٹ کی تھی۔ اس کے خلاف رماکانت چوبے نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ كریلي تھانہ پولیس نے پہلی نظر میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

کیس درج ہونے کے بعد ملزم نے پیشگی ضمانت کے لئے ڈسٹرکٹ کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ ڈسٹرکٹ کورٹ نے پیشگی ضمانت کی درخواست 8 نومبر کو مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد اس نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔