یہ مودی اور یوگی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان لوگوں کو رام سیوک کا درجہ دیں اور ان سے مجاہد آزادی کی طرح سلوک کریں جنہوں نے رام جنم بھومی کے دوران اپنی زندگی کی قربانی پیش کی اور اور جیل میں رہے۔
ٹھانے:ایودھیامیں جلد ہی رام مندر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی ہندو سنتوں نے کہا کہ سرکار کو ان سبھی کو مجاہد آزادی کے برابر ماننا چاہیے جنہوں نے رام جنم بھومی آندولن کے دوران اپنی زندگی کی قربانی دی اور اس وقت جیل میں رہے۔ہندو سنتوں کی ایک مجلس میں پیس کیے گئے قرار داد میں کہا گیا کہ یہ مودی (نریندر)اور یوگی(آدتیہ ناتھ)حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان لوگوں کو رام سیوک کا درجہ دیں اور ان سے مجاہد آزادی کی طرح سلوک کریں جنہوں نے رام جنم بھومی کے دوران اپنی زندگی کی قربانی پیش کی اور اور جیل میں رہے۔
یہ قرار دادپورے ملک کے 50مہامنڈیلیشوروں کے چار روزہ اجلاس’ ویچارک مہاکنبھ‘ میں پاس کیا گیا۔اس کا اجلاس کاانعقاد ممبئی کے پاس بھایندر میں گزشتہ 29جنوری سے یکم جنوری تک ہوا۔یہاں پاس کیے گئے قرار میں کہا گیا کہ اترپردیش کے ایودھیا میں ایک رام مندر کو جلد بنایا جانا چاہیےکیوں کہ یہ 125کروڑہندوکی آستھا کا معاملہ ہے۔
اس تقریب کا انعقاد اننت شری وی بھوشیت مہامنڈیلیشور سوامی چدمبرانند سرسوتی مہاراج نے کیا تھا ۔ایک اورقرار میں گائےکو قومی جانور اور بھگود گیتا کو قومی ادب بنائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Categories: خبریں