مسٹر اوم پرکاش راوت نے مسٹر اے کے جوتی کی جگہ لی ہے جو کل ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔مدھیہ پردیش کیڈر کے 1977 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر رہے مسٹر راوت بنیادی طور پر اتر پردیش، جھانسی کے رہنے والے ہیں۔
نئی دہلی: ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت نے آج کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کی منصفانہ، آزاد اور شفاف انتخابات کرانے کی روایت کو اور مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔مسٹر راوت نے یہاں الیکشن کمیشن کے پریس کانفرنس ہال میں چارج لینے کے بعد ’یو این آئی‘ سے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں انتخابات منصفانہ، آزاد اور شفاف ہوں۔ کمیشن نے اسی روایت کو آگےبڑھا یاہے اور وہ بھی اسی روایت کو اور مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔
مسٹر راوت کے ساتھ سابق فنانس سیکرٹری اشوک لواسا نے بھی الیکشن کمشنر کا چارج سنبھالا۔ مسٹر راوت نے مسٹر اے کے جوتی کی جگہ لی ہے جو کل ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔مدھیہ پردیش کیڈر کے 1977 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر رہے مسٹر راوت بنیادی طور پر اتر پردیش کے جھانسی کے رہنے والے ہیں۔ ان کے والد پنڈت رام سوروپ راوت پرائمری اسکول کے ٹیچر تھے۔ مسٹر راوت نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے والد کی نگہداشت میں ہی مکمل کی۔ انہوں نے سرکاری انٹر کالج سے انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد بپن بہاری کالج سے بی ایس سی کی تعلیم حاصل کی کی۔ بعد میں انہوں نے کاشی ہندو یونیورسٹی سے فزکس میں ایم ایس سی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ سے سماجی ترقی کی منصوبہ بندی میں بھی ایم ایس سی کررکھی ہے۔مسٹر راوت 1976 میں انڈین فاریسٹ سروس میں منتخب کئے گئے اور اس کے بعد 1977 میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں ان کاانتخاب ہو گیا۔انہیں مدھیہ پردیش کیڈر الاٹ کیا گیا۔ وہ اندور سمیت کئی اضلاع میں کلکٹر، کمشنر اور مختلف محکموں میں چیف سکریٹری رہے۔مرکز میں ڈیپوٹیشن کے دوران وزارت دفاع میں جوائنٹ سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے طور پر انہوں نے قبائلیوں کے جنگلات سے متعلق قانون کے مؤثر عمل درآمد پر کام کیا جس کے لئے انہیں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ’بہترین لوك سیوك ایوارڈ‘ سے نوازا تھا۔ وہ سینٹرل ہیوی انڈسٹریز کی وزارت میں سیکرٹری (پبلک وینچر) کے عہدے سے 31 دسمبر 2013 کو ریٹائر ہوئے تھے۔ انہیں اگست 2014 میں الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔
Categories: خبریں