خبریں

مکیش کھنہ  نے چائلڈ فلم سوسائٹی کے چیئر مین کے عہدےسے استعفیٰ دیا ،حکومت پر لگایاعدم تعاون کا الزام

بھشم پتامہ اور شکتی مان کا کردار نبھا چکے ایکٹر مکیش کھنہ نے بچوں کی فلموں کو سنیما گھر تک پہنچانے میں مدد نہ کرنےکا الزام لگایا۔

Photo: twitter/@OberJanik

Photo: twitter/@OberJanik

نئی دہلی : ایکٹر مکیش کھنہ نے  کہا ہے کہ انہوں نے چائلڈ فلم سوسائٹی کے چیئرمین کے طورپر مدت ختم ہونے کے دو مہینے پہلے استعفیٰ دے دیا ہے۔  انہوں نے بچوںکی فلموں کو سنیما گھروں تک پہنچانے میں عدم تعاون اور ادارہ کے لیےمناسبفنڈ نہیں ہونے کا الزام لگایا۔

حالانکہ، یہ صاف نہیں ہے کہ ان کا استعفیٰ  وزارت اطلاعات و نشریات نے منظور کیا ہے یا نہیں۔  وزارت کے تحت چائلڈ فلم سوسائٹی خود مختار ادارہ کے طورپرکام کرتا ہے۔  وزارت سے فی الحال بیان نہیں مل پایا ہےکھنّہ نے بتایا، ‘ ہاں، میں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔  جو میں کرنا چاہتا تھا میں یہاں کر نہیں پایا۔  میں چائلڈ فلم سوسائٹی کو آگے لے جانا چاہتا تھا اور فلموں کو سنیما گھر تک پہنچانا چاہتا تھا۔  ہمارے پاس 260 فلمیں ہیں، لیکن وہ سنبھال‌کر رکھی ہوئی ہیں۔  ‘

انہوں نے کہا، ‘ کبھی کبھار تقریبات یا اسکولوں میں یہ دکھائی جاتی ہیں۔  اگر سینما گھروں تک ان کی پہنچ نہیں ہوگی تو بچّے ان کو دیکھ نہیں پائیں‌گے۔  ‘ کھنہ کی مدت اپریل میں ختم ہورہی تھی۔کھنہ ٹی وی کے مشہور سیریل ‘ شکتی مان ‘ کے علاوہ   چھوٹے پردے پر بی آر چوپڑا کے ‘ مہابھارت ‘ میں بھشم پتامہ کے کردار وں کی وجہ سےجانے جاتے ہیں۔

کھنّہ نے کہا کہ وہ سوسائٹی میں اس مقصد سے شامل ہوئے تھے کہ اچھی فلمیں بنائی جائیں گی،جن کو سنیما گھروں میں دکھایا جا سکے‌گا۔ان کے مطابق، سوسائٹی کو وزارت سے سالانہ 10 کروڑ روپے ملتا ہے۔  انہوں نے کہا، ‘ ایسی فلمیں بنانے کے لئے فنڈ کی کمی ہے۔  میں زیادہ فنڈ کے لئے پچھلے دو سال سے زور لگا رہا تھا، لیکن کامیابی نہیں ملی۔  ‘ کھنّہ نے کہا کہ سوسائٹی کے چیئر مین بننے کے بعد انہوں نے آٹھ فلمیں بنائیں۔