’حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد سے اب تک قریب دو سو مقامی نوجوانوں نے بندوقیں اٹھاکر جنگجو تنظیموں بالخصوص حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔‘
جموں: جموں وکشمیر حکومت کے مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ تین برسوں کے دوران 280 نوجوانوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جنہوں نے وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہے، نے منگل کو یہاں قانون ساز اسمبلی میں نیشنل کانفرنس رکن و جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا ’گذشتہ تین برسوں میں 280 نوجوانوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے ‘۔
Number of youths who joined militancy in 2017 is 126, while in 2016 the number was 88 and in 2015, it was 66: J&K CM Mehbooba Mufti in written reply in the state assembly. (File Pic) pic.twitter.com/lfpTRewhFx
— ANI (@ANI) February 6, 2018
انہوں نے کہا ہے ’2015 میں 66، 2016 میں 88 اور 2017 میں 126 نوجوانوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ‘۔ حکومتی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ وادی میں 8 جولائی 2016 ء کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد سے اب تک قریب دو سو مقامی نوجوانوں نے بندوقیں اٹھاکر جنگجو تنظیموں بالخصوص حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں محترمہ مفتی نے کہا ہے کہ اس وقت ریاست کے مختلف جیلوں میں 2694 قیدی مقید ہیں۔
Categories: خبریں