خبریں

وزارت سیاحت کو پارلیامانی کمیٹی کا مشورہ، اشتہار پر کم خرچ کریں 

پارلیامانی کمیٹی نے وزارت سے کہا کہ اشتہار کے بجائے بنیادی ڈھانچے پر زیادہ خرچ کریں۔  ایسا نہ ہو کہ اشتہار کے ذریعے اونچی امیدیں جتا دی جائیں اور تجربہ ویسا نہ ہو۔

Photo: coloribus.com

Photo: coloribus.com

نئی دہلی : پارلیامنٹ کی ایک مستقل کمیٹی نے وزارتِ سیاحت کو بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) پر زیادہ خرچ کرنے کی صلاح دی ہے۔  ساتھ ہی وزارت کو اشتہار کے ذریعے سیاحوں کی توقعات بڑھانے اور حقیقت میں وہ تجربہ نہیں ہونے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔منگل کو وزارتِ سیاحت کی امدادی مطالبات کے بارے میں نقل وحمل، سیاحت و ثقافت معاملوں کی مستقل کمیٹی کے ذریعے پارلیامنٹ کے دونوں ایوانوں میں رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ غیر ملکی سیاحوں کے ہندوستان آنے کے رجحان بڑھانے اور اشتہارکے تحت مختص رقم کا استعمال ایمانداری  سے کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ غیر ملکی سیاح متوجہ ہو سکیں۔اس میں کہا گیا، ‘ ہمیں بنیادی ڈھانچے پر زیادہ خرچ کرنا ہوگا اور اشتہار پر کم۔  اس طرح کا معاملہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہماری مہم کے ذریعے اونچی امیدیں جتا دی جائیں اور اس کے مطابق تجربہ نہ ہو۔  ‘

ترنمول کانگریس رہنما ڈیریک او براین کی صدارت والی اس کمیٹی نے دھیان دلایا کہ غیر ملکی فروغ اور تشہیر جس میں بازار کی ترقیاتی امداد شامل ہے، کے لئے2018-19 کے بجٹ والے اندازے میں 452.25 کروڑ روpy مختص کئے گئے جبکہ2017-18 کا ترمیم شدہ اندازہ 297.59 کروڑ روپے تھا۔2016-17 میں اس مد میں اصل اندازہ 194.44 کروڑ روپے رہا۔

کمیٹی نے وزارت سے غیر ممالک میں بنے پرموشن آفس اور اورسیز پرموشن اور پبلسٹی  کے تحت کام کر رہے افسروں کی ضرورت پر دوبارہ غور کرنے کے لئے کہا ہے۔کمیٹی کے ذریعے یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ وزارت مختلف سیاحتی مقامات سے جڑی پریشانیوں اور اس سے جڑی پالیسیوں کے لئے کچھ پیشہ ور ملازمین‎کی تقرر ی کرے۔