دہلی کے خان مارکیٹ واقع تاج ویوانتا ہوٹل سیویج پلانٹ کے اندر زہریلی گیس کی گرفت میں آنے سے پانچ لوگ شدید بیمار ہو گئے تھے۔ تین لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔
نئی دہلی: لٹینس دلی کے خان مارکٹ واقع پانچ ستارہ تاج ویوانتا ہوٹل میں ایک سیویج ریفائنمنٹ پلانٹ کے اندر پھنسے دو لوگوں کی زہرلی گیس کی گرفت میں آنے کے بعد منگل کو شہر کے ایک ہسپتال میں موت ہو گئی۔یہ واقعہ 29 اپریل کا ہے۔ ہوٹل کا سیویج پلانٹ پاس کی ایک عمارت میں واقع ہے اور یہ حادثہ وہیں ہوا۔پولیس نے کہا تھا کہ پلانٹ کے اندر پانچ لوگ پھنسے تھے اور سانس کے ساتھ زہرلی گیس ان کے جسم میں چلی گئی۔ انہوں نے حفاظتی آلات کا استعمال نہیں کیا تھا۔
پولیس ڈپٹی کمشنر (نئی دہلی)مدھر ورما نے کہا کہ ہوٹل میں قرارشدہ سیکورٹی گارڈ وکرم (26) اور Eco Pollutech Engineers Company کے ذریعے جاری سیور پلانٹ کے قرارشدہ رکھ رکھاؤ اسٹاف کے طور پر کام کرنے والے رویندر (40) نے منگل کو دم توڑ دیا۔پولیس نے کہا کہ دوسرے متاثرین میں ہوٹل کے ملازم نتیانند (51)، Eco Pollutech Engineers کے قرارشدہ رکھ رکھاؤ اسٹاف کامدیو پاترا (58) اور ہوٹل کے وائس چیف انجینئر گوری سکھیجا (34) کا علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے کہا تھا کہ وہ زخمی لوگوں اور ان کی فیملیوں کی ضروری مدد کی جائےگی۔ واقعہ کے بعد اور تاج ویوانتا ہوٹل پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔
Categories: خبریں