پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجرنے ہنگامہ مچایا ہوا ہے۔کتاب آنے کے بعد سب سے زیادہ پریشانی ہندوستان کے سابق کرکٹر اور اب دہلی میں ایک سیٹ سے سیاست میں اپنی قسمت آزما رہے گوتم گمبھیر کو ہوئی۔آفریدی نے اپنی کتاب میں گمبھیر کے بارے میں لکھا کہ ان کا رویہ اچھا نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی خاص شخصیت ہے ۔
پولینڈ کے وارسا میں منعقد26ویں فیلکس اسٹیم باکسنگ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی مکے بازوں نے دو گولڈ سمیت چھ میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔دو گولڈ کے علاوہ ہندوستان کو ایک سلور اور تین برانز میڈل ملے۔گورو سولنکی اور منیش کوشک نے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیابی پائی۔ 22سالہ سولنکی نے انگلینڈ کے مکے باز کو 52کلو گرام کے زمرے میں ہرایا جبکہ 23سالہ کوشک نے مراقش کے مکے باز کو 60کلو گرام کے زمرے میں ہرایا۔56کلو گرام کی زمرے میں محمد حسم الدین سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔
دنیا کے بہترین ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک سربیا کے نوواک جوکووچ تازہ درجہ بندی میں پہلے مقام پر برقرار ہیں۔اس طرح انہوں نے 250ہفتوں تک ٹاپ پر بنے رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔وہ دنیا کے صرف پانچویں ایسے ٹینس کھلاڑی ہیں جنہیں 250یا اسے زائد ہفتوں تک ٹاپ پر بنے رہنے کا شرف حاصل ہوا۔ان میں سب سے پہلا نام راجر فیڈرر کا ہے جو 310 ہفتوں تک ٹاپ پر رہے۔اس کے بعد پیٹ سمپراس کا نام آتا ہے جو 286ہفتوں تک نمبر ایک رہے۔ ایوان لینڈل 270ہفتوں تک ٹاپ پر رہے ۔جمی کونرس 268ہفتوں تک ٹاپ پر بنے رہے۔
ملیشیا میں منعقد ایشین اسکوائش چمپین شپ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مرد و خواتین دونوں کا خطاب جیتنے میں کامیاب رہے۔خواتین کے زمرے میں موجودہ چمپین جوشنا چنپا نے کامیابی حاصل کی۔جوشنا نے فائنل میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی کو ہرایا۔
وہ اب ملیشیا کی نکول ڈیوڈ کے بعد دنیا کی صرف پہلی ایسی کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے خطاب برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔نکول نو بار یہاں خطاب جیت چکی ہیں۔مردوں کے زمرے میں سوربھ گھوشال ایشین اسکوائش چمپین شپ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بنے۔ اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی سوربھ نے دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی کو شکست دی۔سو ربھ خود درجہ بندی میں دسویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجرنے ہنگامہ مچایا ہوا ہے۔کتاب آنے کے بعد سب سے زیادہ پریشانی ہندوستان کے سابق کرکٹر اور اب دہلی میں ایک سیٹ سے پارلیامانی انتخاب میں اپنی قسمت آزما رہے گوتم گمبھیر کو ہوئی۔آفریدی نے اپنی کتاب میں گمبھیر کے بارے میں لکھا کہ ان کا رویہ اچھا نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی خاص شخصیت ہے ۔
آفریدی نے یہ بھی لکھ دیاکہ گمبھیر کے نام کوئی ریکارڈ نہیں ہے پھر بھی ان کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔کتاب کی باتیں سامنے آنے کے بعد گمبھیر کا ناراض ہونا لازمی تھا وہ اتنے ناراض ہوئے کہ انہوں نے آفریدی کو ہندوستان آکر ماہر نفسیات سے علاج کرانے کا مشورہ دے دیا۔ گمبھیر نے ٹوئٹ کیاہم اب بھی پاکستانیوں کو علاج کرانے کے لئے ویزا دے رہے ہیں، شاہد آفریدی ہندستان آکر ماہر نفسیات سے علاج کروائیں، میں ذاتی طور پر انہیں ماہر نفسیات کے پاس لے کر جا ؤں گا۔
@SAfridiOfficial you are a hilarious man!!! Anyway, we are still granting visas to Pakistanis for medical tourism. I will personally take you to a psychiatrist.
— Chowkidar Gautam Gambhir (@GautamGambhir) May 4, 2019
میدان پر جھوٹے موٹے جھگڑے کرنے کے علاوہ عالمی سطح کے کھلاڑی میدان سے باہر بھی کچھ ایسی حرکتیں کرتے ہیں جن سے انہیں شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے اور کبھی کبھی سزا بھی جھیلنی پڑتی ہے۔روس کے دو قومی فٹبالروں کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوا ہے۔روس میں قومی فٹ بال ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں پیول میمایو اور الیگزینڈر کوکورین کو نشے کی حالت میں ہنگامہ کرنے کے جرم میں ڈیڑھ سال قید کی سزا سنا ئی ہے ۔پیول میمایو کو ایک سال اور 5ماہ جبکہ کوکورین کو ایک سال 6ماہ کی سزا سنائی جبکہ کوکورین کے بھائی سمیت ان کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی اتنی ہی سزا دی گئی ہے ۔
یہ دونوں کھلاڑی پہلے ہی جیل میں ہیں اور دونوں اب تک جیل میں سات ماہ گزار چکے ہیں۔روس میں جو قانون ہے اس کے مطابق سزا سے قبل جیل میں گزارے گئے ایک دن کو ڈیڑھ دن کے برابر شمار کیا جاتا ہے۔ روسی فٹ بال ٹیم کے مڈفیلڈر میمایو اور کوکورین نے ماسکو میں اکتوبر 2018میں ایک کیفے میں نشے کی حالت میں لڑائی کی تھی جہاں کیفے میں مار پیٹ کرنے کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں نے کار پارکنگ میں کھڑے ایک ڈرائیور کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔
انڈین پریمیئر لیگ کا بارہواں ایڈیشن اب اختتام کے قریب ہے۔اس بار اس ٹورنامنٹ کو کون سی ٹیم جیتے گی اس کے بارے میں کل یعنی 12مئی کو سب کو پتہ چل جائے گا۔ہمیشہ کی طرح کل ملا کر دیکھا جائے تو آئی پی ایل کا ایک اور ایڈیشن کامیابی کے ساتھ ختم مانا جائے گا۔
اس بار بھی جہاں بہت سے مشہور کھلاڑی ناکام رہے وہیں بہت سے نئے کھلاڑیوں نے اپنا جلوہ دکھایا۔پرانے کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر نے کمال کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سب سے زیادہ رن بنانے میں کامیاب ہوئے۔ وارنر نے اس بارسب سے زیادہ692رن بنائے۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے جب وارنر پر اسمتھ کے ساتھ پابندی لگا دی گئی تھی مگر اس کے بعد وارنر نے شاندار واپسی کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
Categories: خبریں