سال 2023 کے عام بجٹ میں منریگا کےمختص میں شدیدکٹوتی کرتے ہوئےاس کے لیے60000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ تاہم، مالی سال2023 کے لیے بجٹ کا ترمیم شدہ تخمینہ 89400 کروڑ روپے تھا، جو 73000 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ سے کہیں زیادہ تھا۔
نئی دہلی: بدھ کو پیش کیے گئے اس سال کے بجٹ میں منریگا کے لیےمختص بجٹ میں ڈرامائی طور پرشدیدکٹوتی کرتے ہوئےاس کے لیے 60000 کروڑ روپےکا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ اس سچائی کے باوجود ہے کہ مالی سال 2023 کے لیےترمیم شدہ تخمینہ بجٹ 89400 کروڑ روپے تھا، جو 73000 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ سے کہیں زیادہ تھا۔
نریندر مودی حکومت کے اس پورے دور میں منریگا کے لیے اس سال کا بجٹ گزشتہ چار بجٹ کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کے دوران دیہی گارنٹی اسکیم کے تحت اس میں کام کرنے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
عظیم پریم جی یونیورسٹی کےمحققین کی ایک اسٹڈی میں پایا گیا ہے کہ منموہن سنگھ کی قیادت میں یو پی اے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اس اسکیم نے وبائی امراض کے دوران آمدنی میں ہونے والے 80 فیصد نقصان کی تلافی کی۔ اسی سروے میں یہ بھی پتہ چلا کہ کام کےتمام مطالبات پورے نہیں کیے جاسکے؛سروےکیے گئے بلاکوں میں 39فیصد خاندانوں کو منریگا میں ایک بھی دن کا کام نہیں مل سکا۔
فنڈ کابحران ماضی میں بھی ایک مسئلہ رہا ہے، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی وجہ سے مزدوروں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی تھی۔
بجٹ سے ایک روز قبل جاری ہونے والے ایک بیان میں، پیپلز ایکشن فار امپلائمنٹ گارنٹی نے کہا کہ تنخواہوں میں مہنگائی کی بنیاد پر نظر ثانی کی جانی چاہیے تاکہ موجودہ بحران کو پورا کیا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مطالبات پورے ہوں۔ مالی سال 2023-24 کے لیے کم از کم بجٹ 2.72 لاکھ کروڑ روپے ہونا چاہیے۔
تاہم وزارت خزانہ مخالف سمت میں گامزن ہے۔
(اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کے لیےیہاں کلک کریں۔)
Categories: خبریں