Author Archives

اجئے کمار

ajay-thumb-2

کیا اڈانی کو سپریم کورٹ کے پینل سے کلین چٹ مل گئی ہے یا درباری میڈیا دے رہا ہے چکمہ؟

ویڈیو: میڈیا کا ایک طبقہ کہہ رہا ہے کہ ہنڈنبرگ رپورٹ کو لے کر سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے اڈانی گروپ کو کلین چٹ دے دی ہے۔ کیا واقعی ایسا ہوا ہے؟ یہ جاننے کا طریقہ یہ ہے کہ ہنڈنبرگ ریسرچ میں کیا الزامات لگائے گئے تھے اور کیا عدالت نے ان کے حوالے سے کوئی کمیٹی بنائی تھی؟ اگر نہیں تو کمیٹی کا کام کیا تھا؟

ajay-thumb-1

دہلی میں انہدامی کارروائی: کیا غریبوں کی دشمن بن گئی ہے سرکار؟

ویڈیو: لینڈ کنفلکٹ واچ کے مطابق، دہلی میں گزشتہ 3 مہینوں میں تقریباً 1600 مکانات منہدم کیے گئے ہیں، جس سے تقریباً 260000 لوگ بے گھر ہو گئے۔ ستمبر میں دہلی میں جی–20 کی میٹنگ ہونے والی ہے، اس لیے دہلی حکومت اور مرکز مل کر تجاوزات کے نام پر انہیں ہٹا رہے ہیں، جو دہلی کو ‘صاف ستھرا’ دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔

maxresdefault-1

مودی تک رسائی رکھنے والا شیر پریا محض ٹھگ نہیں ہو سکتا

ویڈیو: حال ہی میں پکڑا گیا ٹھگ سنجے رائے شیرپریا وزیر اعظم سمیت بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے۔ کئی ڈمی اور جعلی کمپنیوں کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔ وہ ملک کے نامور بینکوں سے کروڑوں روپے کا قرض لے کر بیٹھا ہے۔ وہ کئی سالوں سے یہ سب کام کر رہا ہے، تو کیا وہ محض ٹھگ ہو سکتا ہے۔

ajay-Guj-riots-thumb

گجرات دنگوں  کے ملزمان کی تیزی سے رہائی کی وجہ کیا ہے؟

ویڈیو: 2014 کے بعد گجرات فسادات کے ملزمین کی مسلسل رہائی میں ایک پیٹرن نظر آتا ہے۔ سال 2022 میں نریندر مودی کو بھی اس معاملے میں کلین چٹ ملی، سپریم کورٹ نے اسی سال فسادات کے 9 میں سے 8 مقدمات کو بند کرنے کا حکم دی۔ ایسے میں کیا یہ کہنا درست ہے کہ گجرات فسادات کے لیے کبھی انصاف فراہم کرنے کی کوشش نہیں کی گئی؟

maxresdefault-2-e1682517338683

’یوپی میں جرائم کی صورتحال‘ پر کھل کر نہیں بولا گورکھپور

ویڈیو: اتر پردیش کے الہ آباد شہرمیں پولیس کے حفاظتی گھیرے میں گینگسٹر سے سیاستداں بنے عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کے بعد ریاست میں امن و امان پر ایک بار پھر سوال اٹھ رہے ہیں۔ ریاست میں بڑھتے ہوئے جرائم کے معاملے پر گورکھپور کے کچھ صحافیوں اور دیگر لوگوں سے بات چیت۔

Yogi-Adityanath-AA

کیا واقعی یوپی میں نو اپرادھ، نو دنگا، سب چنگا؟

ویڈیو: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ عوامی اجلاس میں کہہ رہے ہیں کہ اب ان کی ریاست میں کوئی جرم نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے نو کرفیو، نو دنگا، سب چنگا۔رنگداری نہ پھروتی ، اب یوپی میں نہیں چلے گی کسی کی بپوتی۔ کیا واقعی یوپی میں جرائم کم ہوگئے ہیں؟

Ajay-Kyumar-NCERT-e1681647598631

کیا این سی ای آرٹی کی کتابیں مودی حکومت کی فرقہ وارانہ سیاست کا شکار ہو گئی ہیں؟

ویڈیو: این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں تبدیلی پر مؤرخین اور کر ماہرین سیاسیات کاخیال ہے کہ یہ ہندوستان کے آئیڈیا کے برعکس بی جے پی کی آئیڈیالوجی کے زیادہ قریب ہے۔ اس طرح کی تبدیلی سے نظام تعلیم اور جمہوریت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

Ram-Navami-Violence-Bihar-Sharif-e1681041351995

بہار: ان لوگوں کی بات، جنہوں نے رام نومی کے فرقہ وارانہ تشدد میں اپنا سب کچھ کھو دیا

ویڈیو: رام نومی کا تہوار ملک کی کئی ریاستوں میں نفرت کی بھینٹ چڑھتا جا رہا ہے۔ بہار کے نالندہ ضلع کے بہار شریف میں اس دوران فرقہ وارانہ تشدد میں مسلم کمیونٹی کی دکانوں کو جلایا گیا اور لوٹ مار کی گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد پولیس پہنچی۔

Bihar-Sharif-Azizia-Library-e1681040632822

رام نومی تشدد: بہار شریف میں مدرسے پر حملے کے دوران لگ بھگ 4500 کتابیں جلائی گئیں

ویڈیو: رام نومی پر نفرت کی سیاست کرنے والوں نے بہار شریف کی عزیزیہ لائبریری کو آگ کے حوالے کر دیا۔ اس 110 سال پرانی لائبریری میں اسلامی لٹریچر کی تقریباً 4500 کتابیں رکھی گئی تھیں۔ اس فرقہ وارانہ تشدد کے بارے میں عزیزیہ مدرسہ کے امام اور لائبریری کے پرنسپل سے جاننے کی کوشش کی گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی لیڈروں نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس میں ان کی ڈگریاںشیئر کی تھیں۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

سوال نریندر مودی کے پڑھے لکھے ہونے کا نہیں، بلکہ فرضی ڈگری کے الزام کا ہے

ہندوستان میں ایم پی اور ایم ایل اے بننے کے لیے کسی قسم کی ڈگری کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایم پی اور ایم ایل اے اپنے انتخابی حلف نامے میں فرضی ڈگری پیش کریں تو یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ نریندر مودی کی ڈگری سے متعلق گجرات ہائی کورٹ کا فیصلہ اسی طرح کے خدشات اور شکوک وشبہات کو جنم دیتا ہے۔

Ajay-bank-Thumb

کیا دنیا بھر میں بینکوں کے ڈوبنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے؟

ویڈیو: صرف 10 دنوں کے اندر امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا بینک سلیکون ویلی بینک ڈوب گیا، پھر تیسرا سب سے بڑا سگنیچر بینک۔ اس کے بعد یورپ میں 166 سال پرانے سوئٹزرلینڈ کے دوسرے سب سے بڑے بینک کریڈٹ سوئس کی کشتی بھی ڈوب گئی۔ اس کا عالمی معیشت کے ساتھ ہندوستان پر کیا اثر پڑے گا؟

maxresdefault-e1679828990467

ای ڈی مطلب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یا بی جے پی کا الیکشن ڈپارٹمنٹ؟

ویڈیو: اپوزیشن پارٹیوں کے حوالے سے ای ڈی کا اب تک کا پورا کام کاج کیسا رہا ہے؟ کتنے مقدمات درج کیےگئے؟ کتنے پر مقدمہ چلایا گیا، کتنے کو سزا دی گئی؟ کون کون سے بڑے معاملے ہیں؟ ای ڈی کے پورے ڈھانچے اور کام کاج کے بارے میں ماہرین کی کیا رائے ہے؟ ان باتوں کی تفتیش اس ویڈیو میں کی گئی ہے۔

Bihar-Lalu-Yadav-ED-Raid-AA-e1679223778240

لالو یادو کے خاندان پر پڑے ’چھاپوں‘ کے بارے میں بہار کے لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو: اس بار مودی حکومت نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعے لالو یادو اور تیجسوی یادو کے خاندانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ نوکری کے بدلے زمین معاملے میں ای ڈی نے لالو یادو کے خاندان سے متعلق تقریباً 24 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس میں لالو یادو کے بیٹے سے لے کر بہو تک اور بیٹی کے گھر سے لے کرسمدھی تک چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس بارے میں بہار کے عام لوگ کیا سوچتے ہیں۔