مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 87 ہزار ملازمتیں گئیں: منسٹری آف لیبر
منسٹری آف لیبر کے ایک سروے کے مطابق اپریل جون 2017 کے درمیان مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ٹھیکہ اور عارضی ملازم سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
منسٹری آف لیبر کے ایک سروے کے مطابق اپریل جون 2017 کے درمیان مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ٹھیکہ اور عارضی ملازم سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق، 10 ہزار سے کم لوگوں کے ذریعے بولی جانے والی 42 زبانوں کے بارے میں یہ مانا جارہا ہے کہ وہ ختم ہورہی ہیں۔
نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار نے کہا، ‘ مجھے نہیں لگتا کہ ہم بےروزگاری سے پریشان ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ بےروزگاری نہیں بلکہ کم روزگار یا غیراطمینان بخش روزگار کا معاملہ ہے۔ ‘
مرکزی انفارمیشن ٹیکنالوجی کےوزیر روی شنکر پرساد کی صدارت میں ہوئے ریاستوں کے انفارمیشن ٹکنالوجی وزرا کے کانفرنس میں نیشنل سائبر سیکورٹیکوآرڈنیٹر گلشن رائے نے دی جانکاری۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹینٹس کے سروے میں 1200 لوگوں کو شامل کیا گیا۔ ہندوستانی کاروباریوں نے کہا کہ جی ایس ٹی نے ہندوستانی کاروباریوں کے لئے پریشانیاں کھڑی کی ہیں۔
جی ایس ٹی جیسے ٹیکس کو مقبول عام بتایا گیا، لیکن ٹیکس دینے والوں کے لیے ا س کا تب تک کوئی مطلب نہیں ہے جب تک ویب سائٹ اور پورٹل تک آسانی سے ان کی پہنچ یقینی نہیں ہوتی۔
آرٹی آئی کے تحت ریزرو بینک نے بتایا کہ لوٹائے گئے نوٹوں کا حساب ،اور اس کے حقیقت کی پہچان کی جا رہی ہے۔ اس لئے اس بارےمیں مِلان اور حساب کی عمل کے پورے ہونے پر ہی جانکاری شیئر کی جا سکتی ہے۔ نئی دہلی : مرکز […]
سونیا گاندھی نے کہا کہ اقلیتوں اور دلتوں کے خلاف تشدد اتفاقیہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ہے تاکہ سماج کا پولرائزیشن کر گھٹیا سیاسی فائدہ لیا جا سکے۔
مدھیہ پردیش کے مُرینا سے رکن پارلیامنٹ انوپ مشرا نے پارلیامنٹ میں کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کی اسکیموں کی عمل آوری پر نگرانی کی کمی ہے۔ نگرانی ضروری ہے تبھی عوام کو ان کا فائدہ ملےگا۔
ریاست کے مدرسوں میں پڑھ رہے ہزار سے زیادہ نیپالی بچے آدھار کارڈ کی لازمیت اور مدرسہ بورڈ کے ذریعے دوسرا اختیار نہ دینے کی وجہ سے آنے والے امتحان میں نہیں بیٹھ سکیںگے۔
مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان جیسی ریاستوں میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ان ریاستوں کے فنڈ میں 906 فیصد، 1173 فیصد اور 567 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یومِ جمہوریہ کے موقع پر کاس گنج میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد سے Nakshatra Computer نام کے وہاٹس ایپ گروپ میں اشتعال انگیز ویڈیو اور تصویریں پوسٹ کی جا رہی تھیں۔ گروپ کے ایک ممبر اجئے گپتا کی تلاش جاری۔
بی جے پی صدر امت شاہ نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریے کی رسم اداکرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت لوگوں کو اچھے لگنے والے فیصلے نہیں، لوگوں کے لئے اچھے فیصلے کر رہی ہے۔
ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ یہ تبھی فائدےمند ہوگا جب کسان اپنی پیداوار مناسب قیمت پر بیچے۔ ملک میں زیادہ اشیائےخوردنی کے باوجود کسانوں کو ان کی محنت کا پھل نہیں مل رہا۔ نئی دہلی : مرکز کی مودی حکومت نے اس بار کے بجٹ میں تمام […]
بھشم پتامہ اور شکتی مان کا کردار نبھا چکے ایکٹر مکیش کھنہنے بچوں کی فلموں کو سنیما گھر تک پہنچانے میں مدد نہ کرنےکا الزام لگایا۔
عدالت نے کہا کہ صحت اور تعلیم پر سرکاری سرمایہ کاری بہت کم ہے۔ ہیلتھ کیئر پر جی ڈی پی کا محض 0.3 فیصدی ہوتا ہے خرچ۔
2007 میں گورکھپور میں ہوئے فساد معاملے میں اس وقت کے رکن پارلیامنٹ یوگی آدتیہ ناتھ اور کئی دیگر لوگوں کے خلاف گورکھپور کے کوتوالی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔
پچھلے مہینے عدالت کے چار سینئر ججوں نے پریس کانفرنس میں اہم پی آئی ایل اور مقدمےکو لے کر جونیئر ججوں کو دیے جانے پر سوال اٹھائے تھے۔
شروعاتی اندازے کے مطابق، مرکزی حکومت میں کئی ہزار عہدے پانچ سال یا اس سے زیادہ عرصے سے خالی پڑے ہیں۔
سپریم کورٹ نے ناراضگی ظاہر کی کہ گووا، ہماچل پردیش، اروناچل پردیش، جھارکھنڈ، میزورم، مدھیہ پردیش اور یونین ٹیریٹری دمن و دیو اور لکچھدیپ کے وکیل ضعیفوں کی حالت سے متعلق عرضی کی سماعت کے دوران حاضر ہی نہیں ہوئے۔
سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے راشٹریہ منچ کی تشکیل کی، بی جے پی رہنما شتروگھن سنہا بھی ہوئے شامل۔ یشونت سنہا نے کہا کہ راشٹریہ منچ مرکز کی پالیسیوں کے خلاف تحریک شروع کرےگی۔
سروے کے مطابق، عالمی سطح پر پہلی بار میڈیا سب سے کم بھروسہ مند ادارہ بنا۔ بھروسے میں سب سے زیادہ کمی کے معاملے میں امریکہ اول رہا۔
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک عرضی کے جواب میں کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو خط وکتابت میں دلت لفظ کے استعمال سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ لفظ آئین میں نہیں ہے۔
سنگھ سے متعلق ہفتہ وار میگزین پانچ جنیہ اور آرگنائزر کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں سنگھ کے سینئر لیڈر منموہن ویدھ نے کہا یہ میگزین آر ایس ایس کے ترجمان نہیں راشٹر وادی پبلی کیشنز ہیں۔
سیکس ورکر اور ان کے بچوں کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر جسم فروشی کو قانونی قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے
ہمارے ملک میں یہ اکثر پایا جاتا ہے کہ پرائیویٹ تنظیموں کے تحت کچھ پیشہ ور ادارہ گمراہ کرنے والے اشتہارات اور دعووں سے طالب علموں کو لبھاتے ہیں اور بھاری فیس یا ڈونیشن یکجا کرتے ہیں۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت تبھی ہوگی، جب سپریم کورٹ کی رجسٹری عرضی درج کرکے سماعت کے لئے فہرست میں شامل کرےگی۔
سی بی آئی نے سابق وزیر لکشمی کانت شرما، ویاپم کے اس وقت کے اگزام کنٹرولر اور چیف سسٹم انالسٹ پنکج ترویدی کو ملزم بنایا ہے۔
بنچ نے انٹر کاسٹ اوراپنے ہی گوتر میں شادی کے معاملوں میں خاندان کی عزت کی خاطر جوڑوں کا قتل روکنے کے حل کے بارے میں مرکز سے جواب مانگا۔
سی جے آئی دیپک مشرا کی صدارت میں ہوئی بنچ کی تشکیل۔ 17 جنوری کو بنچ اہم معاملوں کی سماعت شروع کرےگی۔
سال 2017 کی شروعات سے اب تک ٹیلی مواصلات شعبے کی 40 ہزار نوکریاں جا چکی ہیں۔ 80 سے 90 ہزار نوکریاں جانے کا امکان۔
ریاست کے رتلام ضلع کے ایک پرائیویٹ اسکول میں سالانہ تقریب کے دوران گھومر گانا پر ڈانس کے دوران ہوا ہنگامہ۔
موجودہ نظام میں آدھار کی تصدیق انگلیوں کے نشان اور آنکھوں کی پتلی کے اسکین کے ذریعے کی جاتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ ہسپتال کابقایہ بل وصول کرنے کے لئے قانونی طریقے اپنا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت کو ایسے مریض کو تحفظ دینے کا نظام بنانا چاہیے۔
غیر قانونی تعمیر سے جڑی ایک عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایم سی ڈی اگر محتاط رہتی تو ایسی تعمیرات کو روکا جا سکتا تھا۔
روحانی رہنما نے کہا، ہمیں لوگوں کی اس بنیاد پر صف بند نہیں کرنی چاہیے کہ ہم بودھ ہیں، ہم ہندو ہیں، ہم مسلمان ہیں۔ یہ اچھا نہیں ہے۔
شہری بےگھروں کو بسیرا مہیا کرانے کے معاملے میں سپریم کورٹنے اترپردیش حکومت سے پوچھا کہ کیا آدھار کارڈ نہ رکھنے والے بےگھر لوگ حکومت کے لئے وجود ہی نہیں رکھتے۔
بی جے پی کی حکومت والی گووا کے وزیراعلیٰ نے مبینہ گئورکشکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیف امپورٹ کے قانونی دستاویز صحیح ہیں تو کسی کو دخل اندازی کا حق نہیں۔
ہندوستان آئے نوبل ایوارڈ یافتہ پروفیسر ڈیوڈ جوناتھن گراس نے کہا کہ کٹّر راشٹرواد کے ماحول میں علم کی روشنی جلانے کی ذمہ داری نوجوانوں پر ہے۔
پولیس اہلکاروں کی بھاری موجودگی میں ہوئی ریلی، کئی یونیورسٹیوں کے طلبا کے ساتھ دہلی کے آس پاس کے لوگوں نے کی شرکت۔