گوا: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی بیٹی کا ریستوراں شراب کے لائسنس کو لے کر تنازعہ میں
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی بیٹی زوئش کے ذریعے شمالی گوا میں چلائے جا رہے’سلی سولس کیفے اینڈ بار’ کو ایکسائز کمشنر نے مبینہ طور پر غیرقانونی بار لائسنس رکھنے کے الزام میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ ریستوراں پچھلے کچھ عرصے سے ایک مرے ہوئے شخص کے نام پر شراب کے لائسنس کی تجدید کروا رہا ہے۔