پاکستان: بلوچستان میں ٹرین کا محاصرہ ختم، درجنوں یرغمالی ہلاک
پاکستان کے شورش زدہ علاقےبلوچستان میں 11 مارچ کو مسلح باغیوں نے ایک مسافر ٹرین پر حملہ کیا تھا، جس میں سینکڑوں افراد سوار تھے۔ حکام نے بتایا کہ 30 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں 300 سے زائد یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا ہے۔ اس دوران 21 یرغمالی اور 33 باغی مارے گئے۔