آئی آئی ایم سی کے سبھی کورسیز کے مقابل اردوجرنلزم کورس میں ہی سب سے کم امید وار آتے ہیں۔ ہر تعلیمی سال کے آخر میں مختلف میڈیا ہاؤس کیمپس سلیکشن کے لئے آتے ہیں،لیکن اردو میڈیا ہاؤس بہت کم آتے ہیں۔
ہندوستان میں بھی بابری مسجد گرانے والے لوگ شاید اس وقت اپنے آپ کو ونر محسوس کر رہے ہیں۔ ایک طرف 27 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بابری مسجدگرانے اور اس معاملے میں مسلمانوں کا قتل کرنے والے لوگوں کو اب تک کوئی سزا نہیں ہو سکی ہے اوردوسری طرف سپریم کورٹ کے ذریعہ انہی لوگوں کو بابری مسجد کی متنازعہ جگہ پر مندر بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ان دونوں وجہوں سے ہندوستان میں بابری مسجد گرانے میں شامل تنظیموں اور اس سے جڑے لوگوں کا حوصلہ کافی بڑھا ہے اورنتیجتاً ہندو مہاسبھا جیسی ہندو نظریاتی تنظیم ان لوگوں کو ہیروبنا کر پیش کر رہی ہے۔
اس بارے میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبئی ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کئے جانے پر یہ جانکاری ملی کہ اس طرح عام لوگوں کو حاجیوں کی خدمت کے لئے سعودی عرب نہیں بھیجا جاتا ہے۔
ہاپوڑلنچنگ معاملے میں زخمی سمیع الدین نے کہا ؛ وہ قاسم اور ان پر تشدد کرنے والوں کو پہچانتے ہیں اور ان میں سے کچھ کے نام بھی جانتے ہیں لیکن گزشتہ ایک مہینے میں پولیس کے کسی افسر نے ان سے بات چیت نہیں کی ہے۔
ذاکر حسین لائبری میں قران کے ہاتھ سے لکھے ہوئے تقریباً 100 قدیم نسخے موجود ہیں۔ ان میں سے کچھ 400 سال پرانے بھی ہیں۔
اردو میں مواد کی عدم فراہمی کے سلسلے میں وزارت برائے فروغ انسانی وسائل اوراین آئی او ایس سے رابطہ کیا گیا،لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔