سوامی مہاویر کی تصویر، حیدرآباد کی مسجد اور سولر پینل کو نقصان پہنچانے کا سچ
کہیں ایسا تو نہیں کہ ہمارے آئینی ادارے بیحد دباؤ میں ہیں اور سب کچھ سیاسی پارٹیوں اور میڈیا کے دفتروں میں طے کیا جا رہا ہے!
کہیں ایسا تو نہیں کہ ہمارے آئینی ادارے بیحد دباؤ میں ہیں اور سب کچھ سیاسی پارٹیوں اور میڈیا کے دفتروں میں طے کیا جا رہا ہے!
انڈیا ٹوڈے گروپ کے آج تک ٹی وی اور ریپبلک ٹی وی نے ہائی کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی خبر چلا دی کہ کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے عآپ کے بیس لیڈران کو نااہل قرار دیا ہے ۔’اہنسا کرانتی’ سے رابطہ قائم کرنے پر معلوم ہوا کہ مینک ساغر کو کسی مسلم نے نہیں مارا ہے بلکہ وہ سفر کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار کی ٹکّر کا شکار ہو گئے تھے۔
سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں تفریح اور مزاح کے طور پر خوب مشہور ہو جاتی ہیں ۔ گزشتہ ہفتے ایک تصویر بہت عام ہوئی جو ایک سرٹیفکیٹ یا سند کی شکل میں تھی۔
ملک شام یعنی سیریا میں گزشتہ ہفتے ایئر سٹرائیک کی خبریں آنے لگی۔ اس پر سوشل میڈیا میں تصویروں اور ویڈیو کا سیلاب آگیا۔ کچھ تصویریں بہت زیادہ عام ہوئیں جو دراصل شام کی تھی ہی نہیں،سوشل میڈیا ہوَش سلیر نے اپنی تفتیش میں بتایا کہ ان کا تعلق شام میں ہو رہی ایئر سٹرائیک سے نہیں ہے ۔
انڈیا ٹوڈے گروپ اور ان کے مختلف ادارے کس طرح صحافت کی قدروں کےمحافظ ہیں، یہ اس وقت پتا چلا جب ٹائمز ناؤ کے پیروڈی اکاؤنٹ ‘ٹائمز ہاؤ ‘ کے ٹوئٹ کو اساس بناکر آج تک ٹی وی پر انجنا اوم کشیپ نے رضا اکیڈمی کے ایک مولانا کو نشانے […]
گزشتہ ہفتےکی فیک نیوزکا تعلق بی جے پی اوراس کی ہم خیال تنظیموں کے آئی ٹی سیل سے اتنا نہیں رہا جتنا خود بی جے پی کے ایم پی سے ، ان میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں ۔غور طلب ہے کہ مودی کے […]
گزشتہ ہفتے جو فیک نیوز سوشل میڈیا میں عام ہوئیں ان میں سے اکثر خبروں میں ایک بات غور طلب ہے کہ ان جعلی خبروں میں فلمی ستاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پرکاش راج، سورا بھاسکر اور فرحان اختر کو نشانہ بناتے ہوئے کچھ باتوں کو ان […]
ملک کے میڈیا اداروں کا وطنیت کے جذبات میں اس قدر اندھا ہو جانا بہت افسوس ناکہے اور ایسے حالات میں گردیو ربندر ناتھ ٹیگوربہت یاد آتے ہیں جب وہ تصور وطنیت کو غلط بتاتے ہیں۔
سوشل میڈیا اورانٹرنیٹ کی ڈگر بہت نازک ہوتی ہے، اگر آپ احتیاط نہیں کرتے ہیں تو بہت ممکن ہے کہ آپ اس راہ پر پھسل جائیں !
سال نو کی شروعات پر ہی دی ریپبلک ٹی وی نے کئی ہنگامہ خیز خبریں اپنے چینل پر چلائی ہیں اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ شروع کیے ہے ۔
فسطائی طاقتوں نے اس برس سب سے زیادہ مسلمانوں اور سیکولرلوگوں کو اپنے نشانے پر رکھا۔ 2017انڈین ہسٹری کانگریس کے 70 ویں اجلاس میں پروفیسر عرفان حبیب نےحقائق کے برعکس تاریخ کی تشکیل پر افسوس کا اظہار کیا۔ پروفیسر حبیب جس طرح ماضی کے تحفظ کے لئے فکرمند […]
الٹ نیوز کے مطابق سارہ علی خان کا وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نقلی ہے جس کے تقریباً پندرہ ہزار فالور ہیں اور مسلمانوں، امن پسندوں، لبرل فکر والوں کی مخالفت کرنا اس اکاؤنٹ کا دن-رات کا کام ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ پرتاپ سمہا نے 18 دسمبر کو […]
میڈیا کی جلدبازی میں اگر کسی زندہ شخص کو دہشت گرد بناکر مردہ قرار دیا جائے تو آپ کیا کہیں گے ؟ اکنامکس یعنی اقتصادیات کا انسانی زندگی میں اتنا ہی دخل ہوتا ہے جتنا ہوا اور پانی کا۔ روزانہ کی خرید فروخت اور اشیاء کی قیمتوں کا […]
فیک نیوزراؤنڈاپ:خبر کا بازار گرم ہو تو کیا نہیں بیچا جا سکتا ہے اور آج کے اس تکنیکی دور میں میڈیا سب کچھ بیچ رہا ہے۔ میڈیا کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ حکومت اور سماج کے معاملات کو صحیح طریقےسے سماج کے سامنے رکھے ،اور اس […]
معاملے کی تفتیش میں واضح ہوا کہ نہ تو آر ٹی آئی کا جواب غلط ہے اور نہ ہی ہندوستان کا جاپان کے ساتھ قرار جعلی ہے ۔ حکومت ہند نے جاپان کے ساتھ دسمبر 2015 میں بلیٹ ٹرین کا قرار کیا تھا جس کی خبر پریس انفارمیشن بیورو کی ویب سائٹ پر […]
گزشتہ ہفتے ایک دلچسپ بات سامنے آ ئی۔ وزارت برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز کی ویب سائٹ پرجن تصویروں کو استعمال کیاگیاہے وہ تصویریں ہندوستانی سڑکوں کی تصویریں نہیں ہیں !وہ تصویریں کینیڈا اور امریکہ کی ہیں ۔ گزشتہ ہفتے ایک خبر سعودی عرب میں خواتین کے […]
گزشتہ ہفتے کی تیسری اہم فیک نیوز کا تعلّق اس ویڈیو سے ہے جس کا استعمال مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو خبر بھی نہیں ہوتی ہے کہ ان کے چاہنے والے (جن کو مودی خود ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں)ان […]
گزشتہ ہفتے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی جھوٹی تصویریں سوشل میڈیا میں عام کی گئیں۔ انتخابات کے دور میں افواہیں اور فیک نیوز کافی بڑھ جاتی ہیں ۔ غالباً ان تصویروں کا مقصدسیاسی مقابل پارٹی کو نقصان پہنچانا تھا۔ایک تصویر میں […]
دینِک بھارت نے ایک تصویر اپنے پورٹل پر شائع کی جس میں پردہ نشین خواتین کے بیچ ایک پولیس افسر کھڑا ہے ۔ہندوستانی ریاست کیرل کی یہ تصویر اس سے پہلے ہی ٹوئٹر پر کافی گشت کر چکی تھی، دینک بھارت نے اس تصویر کو اپنے پورٹل پر […]
اس طرح کی غلطیاں کرن بیدی سے پہلے بھی ہوتی رہی ہیں۔لوگوں کو یاد ہوگا کہ انہوں نے فوٹو شاپ کی گئی تصویروں کو اسی سال 27 جنوری کو ٹوئٹ کیا تھا ۔ گزشتہ ہفتے کی اہم فیک نیوز آئینی عہدے پر فائز ایک شخصیت سے تعلّق رکھتی […]
ملک کے مختلف صوبوں میں اسمبلی انتخابات اور پھر اس کے بعد 2019 میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں ۔ وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ اے بی پی نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر 30 اگست 2017 […]
سدرشن نیوز کی یہ حرکتیں نئی نہیں ہیں، سدرشن نیوز کا کاروبارنفرت پر ہی چلتا ہے۔ گاندھی جینتی یعنی مہاتما گاندھی کے یوم ولادت 2 اکتوبر کے دوران ایک تصویر سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بہت زیادہ شیئر کی گئ، جس میں ایک بچی مہاتما گاندھی کی تصویریں […]
گزشتہ ہفتے بھی جعلی خبروں نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کیا ۔سب سے زیادہ افسوسناک اور انسانی قدروں کو پامال کرنے والی جعلی خبریں بنارس ہندو یونیورسٹی (BHU)میں طالبات کے احتجاج، روہنگیا پناہ گزین اور معروف صحافی رویش کمار سے تعلّق رکھتے ہیں۔ سب سے […]
انٹرنیٹ پر فیک نیوز کا جال بہت پھیلا ہوا ہے،میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایک باخبر اور آگاہ سماج کی تشکیل کا سامان فراہم کرے گزشتہ 16 ستمبر کو مولوی محمد باقر کا یوم شہادت تھا۔مولوی محمد باقر ہندوستان کے اُن اولین اُولو العزم صحافیوں میں […]
جمہوریت شہریوں کے مذہبی امور میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالتی ۔ مذہب کو ذاتی سطح پر جیا جا سکتا ہے۔ لیکن مذہب کو اس طرز پر جیا جانا چاہیے جس پر بھارت کے معروف ریاضی داں رامانجن نے جیا، بےحد روحانی لیکن بےعیب۔ دسمبر 1885 میں کانگریس کی […]