کیمپوں میں ایک ساتھ رہنے سے افغانی، پاکستانی اور بنگلہ دیشی کے لئے اردو خود بخود مُشترکہ زبان بَن گئی ہے۔ دراصل جِن کی مادری زبان اردو نہیں ہے، وہ سب کسی نہ کسی طرح اردو یا ہندی سےوابستہ ہیں۔ شمالی پاکستان اور پنجاب کے علاقوں میں اردو اگر ٹی وی چینلوں یا ریڈیو یا درسگاہوں میں غالب ہے تو افغانستان اور بنگلہ دیش میں بالی ووڈکی ہندی فلمیں یا انڈین ڈرامے کافی مقبول ہیں۔
کشمیری لسانی منظرنامے سے اردو کو ہٹانے سے اردو بولنے والوں اور دیگرزبان کے بولنے والوں میں شورِش پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ کشمیری پہلے ہی بہت چوٹ کے شکار بن چکےہیں۔ کیایہ ایک مناسب وقت ہے کہ کسی زبان کی بحث کے ذریعے ان زخموں پر ابلتے ہوئے تیل کو پھینک دیا جائے، جس کے خطرات ابھی پوری طرح ماپے نہیں گئے ہیں؟
چین اور جنوب ایشیائی ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے پیشِ نظر اردو زبان کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے مستقبل میں ملازمت کے مواقع ہیں ۔
مریم ابو ذہاب کو اردو سے خصوصی لگاؤ تھا ۔ ہندوستان اور پاکستان کا سفر ان کے لئے کسی سفرِ عشق سے کم نہیں تھا جہاں اُنہیں اپنی پسندیدہ زبان کو استعمال کرنے اور اُس پر کام کرنے کا موقع ملتاتھا۔