اجمیر: خانہ بدوشوں کی دستکاری کے لیے نہ تو گاؤں کا میلہ ہے اور نہ ہی کوئی نمائش
چرخہ فیچرس: تقریباً 15سے20 سال پہلے تک خانہ بدوش کمیونٹی کے ذریعے بنائی جانے والی ٹوکریاں بڑے پیمانے پر مویشیوں کو چارہ دینے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں۔ اب پلاسٹک کے وسیع پیمانے پر دستیاب سستے اور اچھے برتنوں کی وجہ سے دیہات کے لوگ اور کسان بھی اب ان ٹوکریوں کا استعمال نہیں کرتے،اس وجہ سے ان کے پہلے سےہی کم منافع والے کاروبار کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔