دی وائر کی رپورٹ میں اس انکشاف کے بعد کہ جے ڈی یو لیڈر اور مرکزی وزیر للن سنگھ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کو پٹنہ میں عالیشان فلیٹ گفٹ کیا ہے، اپوزیشن نے ریاستی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے نتیش کمار پر سوال اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
گفٹ ڈیڈ کے مطابق، للن سنگھ بچپن سے ہی نشانت کمار سے گہرا لگاؤ اور انس رکھتے آئے ہیں۔ نشانت کے حسن سلوک سے خوش ہو کر للن سنگھ نے پٹنہ کے سب سے مہنگے علاقے میں واقع ایک عالیشان گھر وزیر اعلیٰ کے بیٹے کو تحفے میں دیا ہے۔
بہار کےکنٹریکٹ بھرتی گھوٹالے پر دی وائر کی پہلی خبر میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح ارمیلا انٹرنیشنل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے بہار کے سرکاری محکموں میں ٹھیکے پر تقرری کے معاملے میں تقریباً اجارہ داری قائم کرلی ہے اور غیر قانونی منافع بھی کمایا ہے۔ اس سیریز کی دوسری قسط میں ہم مشاہدہ کریں گے کہ اس پورے نیٹ ورک کو منظم طور پر چلانے کے لیےکمپنی نے ان محکموں کے افسران اور سرکاری اداروں کو مبینہ طور پر پیسے اور مہنگے تحائف دیے۔