گراؤنڈ رپورٹ: کھیلوں کی پہچان بنے ہریانہ میں نوجوان کھلاڑیوں کی موت پر کوئی جوابدہی نہیں
حال ہی میں ہریانہ میں پریکٹس کے دوران باسکٹ بال کا پول گرنے سے دو باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی جان چلی گئی۔ ریاست کے محکمہ کھیل نے کچھ عہدیداروں کو معطل تو کیا، لیکن خود کو کلین چٹ دیتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ جہاں حادثہ ہوا، اس کا ذمہ محکمہ کے پاس نہیں تھا ۔ سوگوار خاندانوں کا کہنا ہے کہ بھلے ‘عالمی معیار کی’ سہولیات میسر نہ ہوں، لیکن انہیں کم از کم اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بچہ کھیلتے ہوئے اپنی جان نہ گنوا بیٹھے۔
