ویڈیو: گزشتہ چھ دسمبر کو بابری مسجد انہدام کی برسی پر متھرا میں دائیں بازو کی تنظیموں کی طرف سےمبینہ کرشن جنم بھومی پر ‘جلابھشیک’ کی دھمکی کے بیچ شہر میں دفعہ144 لگا دی گئی تھی اور پولیس کی تعیناتی رہی۔آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایسی سرگرمیوں کو لےکر سرکار پر پولرائزیشن کی کوشش کے الزام لگ رہے ہیں۔ دی وائر نے جاننے کی کوشش کی کہ آخر متھرا کے لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
ویڈیو: ایشیا کی سب سے بڑی مسجدوں میں سے ایک دہلی کی جامع مسجد خستہ حال ہے۔تاریخ داں سہیل ہاشمی کےمطابق،مسجد کےشاہی امام ہرممکن طریقے سے اس کی مرمت کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بارے میں دی وائر نےآرکیالوجیکل سروے آف انڈیاسے بات کی،جو ملک میں ثقافتی اور تاریخی یادگاروں کے تحفظ کے لیے ذمہ دار سرکاری ایجنسی ہے۔
ویڈیو: وزیر اعظم نریندر مودی کےتین زرعی قانون واپس لینے کےاعلان کے بعد دہلی کے ٹکری بارڈر پر موجودکسان خوش تو نظر آئے لیکن یہ جیت اور ہار کا ملا جلااحساس تھا۔ کسانوں نے کہا کہ انہوں نے اس تحریک کے دوران بہت کچھ کھویا ہے۔ ان کسانوں سے بات چیت۔
ویڈیو: گزشتہ13نومبر کو امراوتی میں بی جے پی کی جانب سے بلائے گئے بند کے دوران جگہ جگہ بھیڑ نے پتھراؤ کیا تھا۔ مسلمانوں کی دکانوں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا گیا۔ ہندو مندروں کو بھی مبینہ طور پر نقصان پہنچایا گیا تھا۔
ویڈیو: گزشتہ پانچ نومبر کو بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے گڑگاؤں کے سیکٹر12اے میں اس جگہ پر گئووردھن پوجا کااہتمام کیا تھا، جہاں ہر جمعہ کو نماز ادا کی جاتی تھی۔ یہ کارکن پچھلے کچھ وقتوں سےیہاں نماز کی مخالفت کر رہے تھے۔ دی وائر نے دنیش بھارتی سے بات کی، جو گڑگاؤں میں نماز کو روکنے کےالزام میں کئی بار جیل جا چکے ہیں۔ دنیش بھارت ماتا واہنی کے رکن ہیں اور وشو ہندو پریشد سے بھی وابستہ ہیں۔
ویڈیو: ملک میں رسوئی گیس کی قیمتیں 1000 روپے کے پار پہنچ گئی ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی قیمتوں کے بیچ وہ اپنی گاڑیوں میں پٹرول یا ڈیزل ڈالے بنا تو رہ سکتے ہیں، لیکن ایل پی جی سلینڈر کے بنا کیسے رہ سکتے ہیں۔
ویڈیو: وزیراعظم نریندرمودی اس وعدے کےساتھ اقتدار میں آئے تھے کہ اگر ان کی سرکار بنی تو لوگوں کو پٹرول کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ دیکھنے کو ملے گی۔سات سال ہو گئے ہیں لوگ سی این جی کی دوگنی قیمت ادا کررہے ہیں، پٹرول نے 100روپے کا اعدادوشمار پار کر لیا ہے اور ڈیزل کی قیمت دوگنی ہو چکی ہے۔ پٹرول ڈیزل اور سی این جی کی بڑھتی قیمتوں کو لےکر دہلی کے لوگوں سے بات چیت۔
ویڈیو: گڑگاؤں کے سیکٹر47 میں ہر جمعہ کونماز کے لیےمسلمان جمع ہوتے ہیں۔ وہ مئی2018 سے یہاں کی ایک خالی زمین پر نماز ادا کر رہے ہیں۔اس سال بجرنگ دل اور بھارت ماتا واہنی کے کارکن اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
ویڈیو: اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ ریپ اور قتل کے واقعہ کو ایک سال مکمل ہو گئے۔گزشتہ دنوں دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ان کے اہل خانہ کے لیےانصاف کے مطالبہ کے لیے ایک قومی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
ویڈیو: شمال-مشرقی دہلی کی حمیدہ ادریسی کا الزام ہے کہ گزشتہ30 اگست کو ان کےکرایہ دار اور پڑوسیوں کے بیچ جھگڑا ہوا تھا۔انہوں نے بیچ بچاؤ کرکے معاملہ کو ختم کرا دیا تھا۔ بعد میں دیال پور تھانے کے ایس ایچ او گریش جین اور دوسرے پولیس اہلکار انہیں جبراً تھانے لے گئے اور ان کی بےرحمی سے پٹائی کی گئی۔ حالانکہ پولیس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
ویڈیو: اتر پردیش کےفیروزآبادضلع میں ڈینگو اور وائرل بخار سے لگاتار بچوں کی موتوں کا اعدادوشمار بڑھتا جا رہا ہے۔تقریباً100 بچوں کی موت ہو جانے کے بعد بھی سرکار کی لاپرواہی اتنی ہے کہ اسپتال میں ایک بیڈ پر 3 سے 4 بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو: گزشتہ 26 اگست کو 21 سالہ سول ڈیفنس افسر رابعہ سیفی کی لاش ہریانہ کے فریدآباد شہر کے سورج کنڈ پالی علاقے میں ملی تھی۔اس معاملے میں نظام الدین نام کے ایک شخص نے دہلی کے کالندی کنج پولیس اسٹیشن میں قتل کرنے کی بات قبول کرتے ہوئے خودسپردگی کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نظام الدین کا دعویٰ ہے کہ اس کی شادی رابعہ سے ہوئی تھی، لیکن اہل خانہ نے اس بات کی جانکاری سے انکار کیا ہے۔ دی وائر نے رابعہ کے اہل خانہ اور وکیل سے بات کی۔
ویڈیو: اتر پردیش کےمتھرا میں شری ناتھ ڈوسا اسٹال پر دیوراج پنڈت اور راشٹریہ ہندو یووا واہنی کے کچھ کارکنوں نے گزشتہ18 اگست کو ایک مسلمان کے کام کرنے کی وجہ سے حملہ کر دیا تھا۔ حملے کے بعد اس کا نام بدل کر امریکن ڈوسا کارنر نام دیا گیا ہے۔ اسے لےکر دی وائر نے کچھ فوڈاسٹال مالکوں اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ورون کمار سنگھ سے ملاقات کی اور دیوراج پنڈت کے ایک دوست سے بھی بات کی، جو ہندوتواکارکنوں کے گروپ کا حصہ ہے، جس نے اسٹال پر حملہ کیا تھا۔
ویڈیو: راجستھان کے اجمیرشہر میں کانپور کے رہنے والے عثمان علی کو ان کے نام اور مذہب کی وجہ سے ہی پیٹا گیا تھا۔ رائٹ ونگ کارکن للت شرما نے ان کی فیملی کے ساتھ بھی مارپیٹ کی تھی۔ اس کے باوجود پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ دی وائر سے بات چیت میں للت شرما کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی بھی چیز سے نہیں ڈرتے۔ چونکہ انہیں بجرنگ دل کے رہنماؤں اور مقامی پولیس کی بھی حمایت حاصل ہے۔
ویڈیو: 20 سال بعد طالبان نے ایک بار پھر افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے، جس سے وہاں کےشہری دہشت میں ہیں اور ملک چھوڑکر بھاگ رہے ہیں۔ دی وائر نے دہلی آئے وہاں کے کئی شہریوں سے بات کی۔ ان میں سے کئی ایسے بھی تھے، جن پر طالبان نے حملہ کیا تھا۔
ویڈیو: گزشتہ8 اگست کو دہلی کےجنتر منتر پر ایک پروگرام کے دوران مسلم مخالف نعرے لگے تھے۔ اتم اپادھیائے ان لوگوں میں سے ایک ہیں،جنہیں ویڈیو میں یہ نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کے بعد سے وہ گھر نہیں لوٹے ہیں۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو میں کسی کی پہچان نہیں کر پائی ہے، لیکن دی وائر نے اتم کمار کی پہچان کی اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی۔
ویڈیو: دہلی کےسنگھو، ٹکری اور غازی پور بارڈر پر پچھلے آٹھ مہینوں سے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زرعی قانون کی مخالفت کر رہے کسان اب دہلی کے جنتر منتر پر نظر آنے لگے ہیں۔جنتر منتر میں چل رہی کسانوں کی سنسد سے یاقوت علی کی رپورٹ۔
ویڈیو: دی وائر نے گزشتہ کچھ دنوں میں اپنی متعدد رپورٹ کےتوسط سے بتایا ہے کہ اسرائیل کے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے کس طرح صحافیوں، رہنماؤں اور سرکاری لوگوں کے فون نمبروں کو نشانہ بنایا گیا۔ پیگاسس اسپائی ویئر آپ کے فون میں کیسے بھیجا جاتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے، یہ جانکاری دے رہے ہیں یاقوت علی۔
ویڈیو: ملک میں آپ کو ایک طرف مفت ویکسین مل رہی ہے اور دوسری طرف سرکاریں آپ کی جیب سے پٹیرول، ڈیزل کے نام پر پیسہ نکلوا رہی ہیں۔ کیا فری ویکسین کے پیچھے کی وجہ پیٹرول ، ڈیزل کے بڑھتی قیمت ہے، بتا رہے پروفیسر ارون کمار۔
ویڈیو: ہریانہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سسر خاص میں رہنے والی سنیتا کشیپ نےصوبے کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے ہندوستان کےلیے2020 میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ حالانکہ یہ کھلاڑی آج لوگوں کے گھر گھر جاکر کام کرنے کو مجبور ہے۔
ویڈیو: دہلی کے چھاولا گاؤں میں کورونا وائرس سے اب تک 30 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ علاج تو دور اس گاؤں میں اس کے انفیکشن کی جانچ تک نہیں ہو رہی ہے۔ د ی وائر کی ٹیم نے وہاں کے لوگوں سے بات کر حالات جاننے کی کوشش کی۔
ویڈیو: حال ہی میں ٹوئٹر نے معروف کارٹونسٹ منجل کو ایک ای میل بھیج کر کہا تھا کہ ان کے اکاؤنٹ کے خلاف حکومت ہند سے شکایت ملی ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا موادہندوستانی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ ٹوئٹر نے منجل کو مشورہ دیا کہ وہ قانونی صلاح لے سکتے ہیں اور کورٹ میں سرکار کے اپیل کو چیلنج دے سکتے ہیں۔
ویڈیو: کورونا وائرس سے جڑے بلیک اور وہائٹ فنگس کے معاملے ملک میں سامنے آنے کے بعد یلو فنگس کے بھی کچھ معاملے درج کیے گئے ہیں۔ صفائی بنائے رکھنے میں ناکام رہنا ان فنگس کے پھیلاؤ کی سب سے اہم وجہ ہو سکتی ہیں۔
ویڈیو:گزشتہ17اپریل کو ملک میں جب کووڈ 19 کے ایک دن میں234692 معاملے آئے تھے اور 1341 لوگوں کی موت ہوئی تھی، تب اتراکھنڈ میں کمبھ میلہ جاری تھا اور دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی بنگال انتخاب میں اپنی ریلیوں میں جمع ہونے والی بھیڑ کی تعریف کر رہے تھے۔ اب وہ ملک کےحالات پر آنسو بہا رہے ہیں۔
ویڈیو: ہندوستان ان دنوں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ گزشتہ تقریباً ایک مہینے سے لگاتارتین لاکھ سے زیادہ انفیکشن کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ قومی راجدھانی دہلی بھی اس سے بری طرح متاثر ہے۔ کورونا وائرس سے جوجھ رہے دہلی کے پڑوسی راجستھان، ہریانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب کا حال۔
ویڈیو: ہندوستان میں کورونا وائرس غیرمعمولی نقصان کی وجہ بن رہا ہے۔ملک میں حالت اتنی خراب ہوتی جا رہی ہے کہ لوگ طبی وسائل کی کمی کی وجہ سےبھی مر رہے ہیں۔
ویڈیو: پورے ملک میں کورونا کی خوفناک صورتحال بدستور بنی ہوئی ہے۔ دہلی سمیت پورے ملک میں شمشان گھاٹوں پر لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔ دی وائر کی ٹیم نے دہلی کے نگم بودھ شمشان گھاٹ جاکر حالات کا جائزہ لیا۔
ویڈیو: مارچ 2020 میں جب لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا تب ملک کی میڈیا نے سب کی بات کی، لیکن ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے بارے میں میڈیا اور سرکار کی بے رخی ہی دیکھنے کو ملی۔ وبا کے مشکل دور میں ان کے چیلنجز اور دوسرے مسئلوں پر اس کمیونٹی کے لیے کام کرنے والی کولکاتہ رستا کی بانی سنتوش سے یاقوت علی کی بات چیت۔
ویڈیو: جتیندریادو غازی پور بارڈر پر پچھلے کئی مہینوں سے احتجاج کر رہے کسانوں کے لیے لنگر چلا رہے ہے۔ انہوں نے دی وائر سے تحریک کی شروعات سےاب تک کےاپنے تجربے کو شیئر کیا۔