ہریانہ حکومت ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو تین کڑور روپے دیتی ہے۔مگر پہلوان ونیش پھوگٹ کا الزام ہے کہ انہیں 75 لاکھ روپے کم دیے گئے ہیں اور بار بار بات کرنے کے بعد بھی انہیں کوئی متعلقہ افسرمناسب جواب نہیں دے رہا ہے۔
گزشتہ 4مہینوں میں سوربھ چار گولڈ میڈل جیت چکے ہیں جن میں ایشین گیمز اور عالمی نشانے بازی چمپئن شپ میں حاصل کیا گیا گولڈ میڈل شامل ہے۔کویت سٹی میں جاری آٹھویں ایشین شاٹ گن چمپئن میں ہندوستان کے انگد ویر سنگھ باجوہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فائنل میں عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔
ٹیم میں ایک نئے کھلاڑی خلیل احمد کو شامل کیا گیا ہے۔خلیل احمد کی شمولیت اس لئے خاص ہے کہ انہوں نے ریاستی سطح پر،انڈر19ٹیم میں اور انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلا تو ہے مگر کرکٹ میں اب تک کوئی بہت بڑا ایسا کمال نہیں کیا ہے جس سے کسی کو پہلے سے اندازہ ہو کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
راجواردھن راتھوڑے کی تصویر کی حقیقت وہ نہیں ہے جو سوشل میڈیا میں عام کی جا رہی ہے اور جس کے تعلق سے میڈیا پورٹلوں پر جھوٹے مضامین لکھے جا رہے ہیں۔
ہندوستانی ایتھلیٹس نے اس بار اب تک کا سب سے بہتر مظاہرہ کیا اور ایتھلیٹکس میں7گولڈ میڈل سمیت کل 19تمغے حاصل کئے ۔
اس بار ایشین گیمز میں کئی نئے ریکارڈ ہندوستانی کھلاڑیوں نے بنائے وہیں کبڈی کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔ایشین گیمز میں کبڈی کی شمولیت کے بعد سے اب تک مرد اور خواتین کے گولڈ میڈل ہر بار ہندوستان کی ٹیم نے ہی جیتے تھے مگر اس بار یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ہندوستان کی ٹیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
ہندوستان سے باہر ہونے والے ایشین گیمز میں ہندوستان کی سب سے بہتر کارکردگی جکارتہ میں ہی رہی ہے۔1962میں جکارتہ میںیہاں ہندوستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
ترکی کے استانبول میں منعقد یاسر دوگو انٹرنیشنل رینکنگ ریسلنگ چمپئن شپ میں حالانکہ ہندوستان کی مشہور پہلوان ساکشی ملک نے مایوس کیا مگرکل ملا کر اس چمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل کے ساتھ ہندوستانی پہلوانوں نے دس میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
210رنوں کی غیر مفتوح اننگ کھیل کر فخر زماں پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے پہلی ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑی بھی بنے۔اس سے پہلے اب تک پاکستان کی جانب سے سب سے بڑا اسکور 194رنوں کا تھا جو سعید انور نے21سال پہلے ہندوستان کے خلاف بنائے تھے۔
جرمنی کو عالمی کپ سے باہر کرنے والی جنوبی کوریا ایشیا کی پہلی ایسی فٹ بال ٹیم بنی جس نے عالمی چمپین کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔