اگر حکومت حج مسافروں کو صرف انڈین ایئر لائنس کے ‘ تھکیلے جہاز ‘ سے جانے کی شرط کو ختم کر دے اور اس کے بدلے حج کمیٹی آف انڈیا کو گلوبل ٹینڈر منگوانے کی اجازت دے دی جائے، تو ہرسال حج مسافر سے ابھی جو رقم ایئر فیئر کے نام پر لیا جا رہا ہے، اس کے آدھے میں ہی آنا جانا ہو سکتا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے حج سبسڈی اور نیتاؤں کے آنسو پر ونود دوا کا تبصرہ
مسلمانوں کو لگ رہا ہے کہ احسان ختم ہوگیا ۔ ہندوؤں کولگ رہا ہے کہ حکومت نے مسلمانوں سےحق چھین لیا ہے اورانھیں ’مان سرووریاترا‘ وغیرہ پر دی جانے والی 1 لاکھ کی امدادی رقم جاری ہے، یہ سچ بھی اور دونوں طرف کی خوش فہمی بھی ۔ نہ مسلمانوں کے اوپر سے احسان اترا ہے نہ مسلمانوں کا حق چھینا گیا ہے،البتہ مودی حکومت نے ایک تیرسے کئی شکار کرکے اپنا الوضرورسیدھا کرلیا ہے۔
سعودی قانون 45 سال سے اوپر کی عورتوں کو بغیر محرم کے سفر کی اجازت دیتا ہے۔ ہم نے سعودی سفارت خانے سے اس کی تصدیق بھی کر لی ہے۔ ہم نے صاف طور پر کہا ہے کہ جس کا مسلک اس کی اجازت دیتا ہے اسے جانے […]