پالیوشن نارمس: سبھی تھرمل پلانٹ کی تعمیل کے باوجود اڈانی پاور کے لیےضابطے میں ڈھیل دی گئی
خصوصی رپورٹ: سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ نے جن تھرمل پاور پلانٹ کی سات اکائیوں کی آلودگی کی سطح کی نگرانی کی تھی، ان میں سے پانچ طےشدہ معیارات کی تعمیل کر رہی تھیں۔ اڈانی پاور کی دو اکائیاں ان معیارات پر کھری نہیں پائی گئیں۔ 17 مئی کو وزارت ماحولیات نے بورڈ کے اعتراضات کو درکنار کرتے ہوئے تھرمل پاور پلانٹ کے فضائی آلودگی کےمعیار کو ہلکا کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔