فٹبال

marta

کھیل کی دنیا: تیر اندازی کے عالمی مقابلے میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی اورمارٹا کا ریکارڈ

خواتین کا عالمی کپ فٹبال جاری ہے۔اس بار کون سی ٹیم یہ خطاب جیتے گی اس کا پتہ تو بعد میں چلے گا البتہ اس عالمی کپ کے دوران برازیل کی فٹ بالر مارٹا نے عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔کمال کی بات یہ ہے کہ اس معاملہ انہوں نے اب مرد فٹ بالروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

YuvrajSingh_PTI

کھیل کی دنیا: پرتگال کو نیشن کپ خطاب اور یووراج سنگھ کا ریٹائرمنٹ

یووراج نے کئی اہم اننگز کھیلیں،ہندوستان کو عالمی کپ دلانے میں یووراج کا اہم رول رہا مگر وہ دنیا میں اپنی اس خاص اننگ کے لئے مشہور ہوئے جب ٹی 20کے ایک مقابلہ میں انہوں نے انگلش گیند باز کرس براڈ کے ایک اوور کی سبھی چھ گیندوں پر چھکے لگائے۔2007 میں ٹی20عالمی کپ کے ایک میچ میں انگلینڈ کے خلاف یووراج سنگھ نے نہ صرف چھ گیندوں پر چھ چکے لگائے بلکہ اس اننگ کے دوران صرف بارہ گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔یہ محدود اووروں کی کرکٹ میں سب سے تیز نصف سنچری کا ریکارڈ تھا جوبارہ سال بعد آج بھی قائم ہے۔

فوگاٹ ، فوٹو: ٹوئٹر

کھیل کی دنیا : ایشین گیمز میں ہندوستان کے نام نئے ریکارڈ لیکن کبڈی میں مایوسی

اس بار ایشین گیمز میں کئی نئے ریکارڈ ہندوستانی کھلاڑیوں نے بنائے وہیں کبڈی کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔ایشین گیمز میں کبڈی کی شمولیت کے بعد سے اب تک مرد اور خواتین کے گولڈ میڈل ہر بار ہندوستان کی ٹیم نے ہی جیتے تھے مگر اس بار یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ہندوستان کی ٹیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

جواہر روبل

کھیل کی دنیا:ڈیویلیرس کا ریٹائرمنٹ اور برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون فٹبال ریفری

کھیل کی دنیا:ڈیویلرس کے اس فیصلے سے صرف کرکٹ شائقین ہی نہیں بہت سے سابق کرکٹر بھی حیران ہیں۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان اس فیصلے سے اتنے حیران ہیں کہ انہوں نے ڈیویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے شرمناک قرار دے دیا۔صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔