آٹھ سالوں میں 33 قتل: ’سیریل کلر‘کے انکشافات اور بین ریاستی جرائم پرتوجہ دینے کی ضرورت
آدیش کھامبرا کی ایک عجیب و غریب منطق تھی کہ وہ اپنے ساتھیوں سے کہتا تھا کہ قتل کر کے وہ ان لوگوں کے لئے اچھا ہی کر رہا ہے کیوں کہ وہ جس طرح کی سخت زندگی اور گھر سے دور رہنے کی وجہ سے مختلف دقتوں کا سامنا کرتے ہیں، اس سے بہتر ہے کہ انہیں موت کی نیند سلا دیا جائے۔