سردار سنگھ کے نام ہندوستان کے سب سے کم عمر کپتان ہونے کا ریکارڈ ہے۔2008میں سلطان اذلان شاہ کپ کے دوران جب انہوں نے ہندوستان کی کپتانی کی تو ان کی عمر صرف21سال اور دس مہینے تھی۔
ہندوستانی ایتھلیٹس نے اس بار اب تک کا سب سے بہتر مظاہرہ کیا اور ایتھلیٹکس میں7گولڈ میڈل سمیت کل 19تمغے حاصل کئے ۔
اس بار ایشین گیمز میں کئی نئے ریکارڈ ہندوستانی کھلاڑیوں نے بنائے وہیں کبڈی کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔ایشین گیمز میں کبڈی کی شمولیت کے بعد سے اب تک مرد اور خواتین کے گولڈ میڈل ہر بار ہندوستان کی ٹیم نے ہی جیتے تھے مگر اس بار یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ہندوستان کی ٹیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
پرو کبڈی لیگ کی نیلامی میں ایک کھلاڑی کو فرنچائزی نے 1.51کروڑ روپے میں خریدا۔جی ہاں کبڈی جیسے کھیل کے لیے یہ کچھ عجب سا لگ رہا ہے مگر ہریانہ ا سٹیلرس نے مونو گویت کو 1.51 کروڑ روپے کی قیمت پر خریدکر ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔