منی پور میں تشدد کے درمیان 2 دنوں میں 13 لوگوں کی موت
منی پور کی اکثریتی میتیئی کمیونٹی اپنے لیے شیڈولڈ ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ مانگ رہی ہے، آدی واسی کمیونٹی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کے آئینی حقوق متاثر ہوں گے ۔گزشتہ 3 مئی کو ریاست میں ایک آدی واسی طلبہ تنظیم کی طرف سے میتیئی کمیونٹی کے مطالبات کے خلاف نکالے گئے احتجاجی مارچ کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔