عرب نامہ : ایران-امریکہ میں لفظی جنگ اور ایرانی نیوکلیر ڈیل
عرب نامہ :ایرانی نیوکلیر معاہدہ سے امریکہ کے الگ ہوجانے اور اقتصادی پابندی بحالی کے بعد یورپی ممالک معاہد ہ کو بچانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔
عرب نامہ :ایرانی نیوکلیر معاہدہ سے امریکہ کے الگ ہوجانے اور اقتصادی پابندی بحالی کے بعد یورپی ممالک معاہد ہ کو بچانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔
امریکی سفارت خانہ کے القدس منتقلی اور فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی جارحیت مشرق وسطی کے پریس کی سب سے نمایاں خبر رہی ، اسی بحران کی پیش نظر تنظیم تعاون اسلامی (OIC) اورعرب لیگ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ دوسری بڑی خبروں میں عراقی انتخابات میں غیرمتوقع طور پر مقتدی الصدر کی کامیابی نے میڈیا میں کافی جگہ پائی۔
پچھلے ہفتہ مشرق وسطی کی میڈیا میں لبنان کے انتخابی نتائج، عراق میں الیکشن اور شام میں ایرانی ٹھکانوں پر اسرائیل کا میزائل حملہ بڑی خبریں رہی، جب کہ خلیجی میڈیا میں ایران نیوکلیر معاہدہ سے امریکہ کی علاحدگی اور ایران پر پہلے سے زیادہ سخت پابندیاں عائد کیےجانے چرچا رہا ۔
بازار میں اگرچہ کھانے پینے کی چیزیں دستیاب ہیں لیکن زیادہ تر یمنی باشندے انہیں خرید نہیں سکتے ہیں ، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 22 ملین یمنیوں کو انسانی مدد کی ضرورت ہے۔ غذائی قلت کی وجہ سے ہیضہ اور دیگر متعدی امراض نے آبادی کے ایک بڑے حصہ کواپنی چپیٹ میں لے لیاہے ۔
سعودی ولی عہد کا ماننا ہے کہ امریکی افواج کی موجودگی ، ایران کواپنا دائرہ بڑھانے سے روکے گی اور واشنگٹن کو اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ شام کے مستقبل پر ہونے والے کسی بھی فیصلہ میں اس کی رائے ہوگی۔
ٹیلرسن کے ہٹائے جانے پر بہت سے روزناموں اور اخبارات نے اپنے تاثرات لکھے ہیں، کچھ اخبارات نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس قدم کو سراہا ہے کیوں کہ ٹرمپ اور ٹیلرسن کی رائے ایران نیوکلیر پروگرام اور قطر کی پابندی پر مختلف تھی ۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد نے مسئلہ قطر کو اپنے سہ روزہ مصری دورہ کے اختتام پر ایک چھوٹا سا ایشو قرار دیا تھا ۔ اس کا جواب قطرسے شائع ہونے والے اخبار “الرایہ” نےاپنے اداریہ میں دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے عربی میں شائع ہونے والے اخبار […]
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےمصر کے پہلے سرکاری دورہ کا مشرق وسطی کے اخباروں میں بڑا چرچا رہا۔بالخصوص 2، 3 اور 4 مارچ 2018 کے اخباروں نےمتعدد اداریے اور مضامین اس دورہ کے تجزیہ پر وقف کیے۔ شامی بحران جوں کا توں برقرار ہے۔ اگرچہ پچھلے […]
عراق کی بازآبادکاری کے حوالہ سے موجودہ امریکی انتظامیہ کا موقف کا مشتبہ نظرآرہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی نیت اس کام میں پرائیوٹ کمپنیوں کو لگانے کی ہے جس سے وہ منافع کماسکیں۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ فلسطین،متحدہ عرب امارات، عمان کا مشرق وسطی کے اخباروں میں چرچا رہا ، خاص طورسے فلسطینی،اماراتی اور عمانی اخبارات نے اہتمام کے ساتھ ہندوستانی وزیراعظم کی آمداور ہندوستان اور عرب ممالک کے تعلقات پر خبریں،مضامین اور دونوں ممالک کے سیاسی اور غیر سیاسی […]
فروری 2018 کو عراق سے شائع ہونے والے اور دوسرے ممالک کے مختلف شہروں سے پرنٹ ہونے والےروزنامہ “الزمان” نےاردن میں مہنگائی کےخلاف مظاہروں کی خبر شائع کی ہے۔1
گزشتہ ہفتہ ترکی کی فوجی کاروائی، مسئلہ فلسطین، اور داووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں ہونے والے مباحثوں کوخلیجی اور مشرق وسطی کے اخبارات میں کوریج ملی۔
ایران کے شہروں میں تقریباًدوہفتوں کے بعد خاموشی لوٹ آئی ہے ،لیکن اسی درمیان مہنگائی مخالف اور روٹی کے نام پر ہونے والے مظاہروں نے شمالی افریقن ممالک تونس ، الجزائر اور سوڈان کے دروازں پر دستک دے دی ہے ۔
تقریباً سارے اداریوں اور کالموں کا خلاصہ یہ ہے کہ موجودہ ایرانی حکومت ایک ملائی اوراستبدادی حکومت ہے، اور عوام کی بنیادی ضروریات سے نظر چرارہی ہے۔
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے کثیر الاشاعت اخبارات وجرائد میں اس ہفتے شائع ہونے والی خبریں