یوپی: بی جے پی رہنما کے کووڈ 19ویکسین سرٹیفکیٹ میں پانچ خوراکیں درج، مزید خوراک کے لیے تاریخ بھی دی
میرٹھ ضلع کےمقامی بی جے پی رہنما رام پال سنگھ نے کووڈ 19ٹیکے کی دو خوراک لی تھیں۔ انہوں نے محکمہ صحت پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے نام پر جاری ویکسین سرٹیفکیٹ میں انہیں تین بار میں پانچ خوراک لگنا درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مزید خوراک کی ممکنہ تاریخ بھی پرچے پر لکھی گئی ہے۔