Fake News Roundup

مودی اور ہٹلر کی تصویر،سدرشن نیوزکےدعوے اورفری سائیکل اسکیم کاسچ

ثاقب کے والد انیس پولیس سے خفا ہو گئے اور ایک عام پنچایت میں پولیس کی موجودگی میں وہاں کے سرکل آفیسر کو دھمکی دے دی،اور کہا کہ اگر ان کے فرزند کے قتل کی سازش کا انکشاف نہیں ہوا تو وہ سرکل آفیسر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔

سورابھاسکر کا ٹوئٹ،فیفا میں ہندوستانی گانے اور وجے مالیہ کے چیک  کا سچ 

فیفا ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ایک ویڈیو ہندوستان میں بہت عام ہوا۔ویڈیو کے تعلق سے کہا گیا کہ یہ ویڈیو فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کی ویڈیو ہے جہاں روس میں بپی لہری کا ‘جمی جمی آجا آجا’ اور ‘سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا’ بجایا گیا۔

ایئر پورٹ پر سیلاب، مندسور میں کسانوں پر ظلم اور برطانیہ رائل ایئر فورس کے جہازوں کا سچ 

گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو وہاٹس ایپ پر بہت عام ہوا جس کے تعلق سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ 1919 کے جلیاں والا باغ کی یاد دلاتا ہے جہاں بے قصور شہریوں پر انگریزی حکومت نے گولیاں چلائی تھیں اور انکو قتل کیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع کا ہے جہاں شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت کسانوں پر ظلم کر رہی ہے ۔

کرن ری جیجو کا ٹوئٹ ، مہیش ہیگڑے کا دعویٰ، ارندھتی رائےاوراجیت ڈوبھال کے خطوط کا سچ

فیک نیوز :ارندھتی رائے نے نیشنل سیکورٹی کونسل کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اس بات پر فکر ظاہر کی تھی کہISIS اور لشکر طیبہ کے جو دہشت گرد گرفتار کئے جاتے ہیں ان کو ہندوستانی جیلوں میں بہت تکلیف دی جا رہی ہے۔

تبسم حسن کی ہندو دشمنی، رویش کا بیان، اور مدھو کشور کے دعوے کا سچ

فیک نیوز:ملک کی نامی گرامی ہستیوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو فیک نیوز کو پھیلاتے رہتے ہیں، ایسے ہی لوگوں میں مدھو کشور کا نام بھی شامل ہے۔اس کے بر عکس جب جگنیش کو معلوم ہوا کہ ان کا ٹوئٹ ایک فیک تصویر پر مبنی ہے تو انہوں نے معافی مانگ لی۔

کرناٹک انتخابات کے دعووں اور’آئی ٹی سیل‘ کا کھیل

فیک نیوز راؤنڈ اپ:بھگوا تنظیموں اور ان کے کارکنوں کا یہی ہتھکنڈہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مفاد کے کے لئے ملک کی اکثریت یعنی ہندو عوام میں ایک طرح کا خوف پیدا کرتے ہیں۔ اور یہ کہتے ہیں کہ ہندو مذہب کو مسلمانوں اور دوسرے اقلیتوں سے خطرہ ہے۔

جگنیش کی گرفتاری،ٹائمز ناؤ کی بریکنگ نیوزاور مودی کے دعووں کا سچ

ٹی وی چینلوں کے بریکنگ نیوز کی اشاعت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ سلسلہ جب حقیقت کے برعکس ہوتا ہے تو میڈیا کی ذمّہ داری پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ ٹائمز ناؤ نے اس بار بھی اپنی بریکنگ نیوز میں جھوٹے دعوے کیے۔

فری لانس احتجاج، بنگال کی برہنہ تصویریں اور پاکستانی پرائم منسٹر کی برہنگی  کا سچ

فیک نیوز:تصویر کو فرقہ وارانہ رنگ اس وقت دیا گیا جب بغیر کسی دلیل اور ثبوت کے لڑکےکومسلمان قرار دیا گیا ۔ انڈیا ٹی وی نےبھی اس کے مسلمان ہونے پر مہر لگا دی !صحافی کنچن گپتا نے بھی ٹی وی کی تعریف کرتے ہوئے لڑکے کی شناخت سے پردہ اٹھانے کی مبارکباد دی۔ حالانکہ بعد میں ان کواپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر کے معافی مانگی۔

انڈیا ٹوڈے گروپ کی لائیو رپورٹنگ،جین سادھو کی پٹائی اور فیس بک پر بی ایف ایف کا سچ

انڈیا ٹوڈے گروپ کے آج تک ٹی وی اور ریپبلک ٹی وی نے ہائی کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی خبر چلا دی کہ کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے عآپ کے بیس لیڈران کو نااہل قرار دیا ہے ۔’اہنسا کرانتی’ سے رابطہ قائم کرنے پر معلوم ہوا کہ مینک ساغر کو کسی مسلم نے نہیں مارا ہے بلکہ وہ سفر کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار کی ٹکّر کا شکار ہو گئے تھے۔

سیریا کی تصویریں،نجیب کی گمشدگی اور کانگریس کی ہائی لیول میٹنگ کا سچ

ملک شام یعنی سیریا میں گزشتہ ہفتے ایئر سٹرائیک کی خبریں آنے لگی۔ اس پر سوشل میڈیا میں تصویروں اور ویڈیو کا سیلاب آگیا۔ کچھ تصویریں بہت زیادہ عام ہوئیں جو دراصل شام کی تھی ہی نہیں،سوشل میڈیا ہوَش سلیر نے اپنی تفتیش میں بتایا کہ ان کا تعلق شام میں ہو رہی ایئر سٹرائیک سے نہیں ہے ۔

مودی کے عرب ممالک کے دورےکے بعد آئی فیک نیوز  اورانڈیا ٹوڈے گروپ کا گولڈن جرنلزم

انڈیا ٹوڈے گروپ اور ان کے مختلف ادارے کس طرح صحافت کی قدروں کےمحافظ ہیں، یہ اس وقت پتا چلا جب ٹائمز ناؤ کے پیروڈی اکاؤنٹ ‘ٹائمز ہاؤ ‘ کے ٹوئٹ کو اساس بناکر آج تک ٹی وی پر انجنا اوم کشیپ نے رضا اکیڈمی کے ایک مولانا کو نشانے […]

فلمی ستاروں سے  منسوب بیانات، روہت سردانا کی کاس گنج رپورٹ اور کیرل پولیس کی اسلامی وردی کا سچ

گزشتہ  ہفتے جو فیک نیوز سوشل میڈیا میں عام ہوئیں ان میں سے اکثر خبروں میں ایک بات غور طلب ہے کہ ان جعلی خبروں  میں فلمی ستاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پرکاش راج، سورا بھاسکر اور فرحان اختر کو نشانہ بناتے ہوئے کچھ باتوں کو ان […]

2017کو فیک نیوز کا سال بھی کہا جاسکتا ہے

فسطائی طاقتوں نے اس برس سب سے زیادہ مسلمانوں اور سیکولرلوگوں کو اپنے نشانے پر رکھا۔ 2017انڈین ہسٹری کانگریس کے 70 ویں اجلاس میں پروفیسر عرفان حبیب نےحقائق کے برعکس  تاریخ کی  تشکیل پر افسوس کا اظہار کیا۔ پروفیسر حبیب  جس طرح ماضی کے تحفظ کے لئے فکرمند […]

ٹوئٹر پر سارہ علی خان، کرن کھیر، تیجسوی یادو اور ششی تھرور کی تصویروں کا سچ

الٹ نیوز کے مطابق سارہ علی خان کا وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نقلی ہے جس کے تقریباً پندرہ ہزار فالور ہیں اور مسلمانوں، امن پسندوں، لبرل فکر والوں کی مخالفت کرنا اس اکاؤنٹ کا دن-رات کا کام ہے۔ بی جے پی کے  رکن پارلیامنٹ پرتاپ سمہا نے 18 دسمبر کو […]

مردہ دہشت گرد اور تسلیمہ نسرین کے ٹوئٹ کا سچ

میڈیا کی جلدبازی میں اگر کسی زندہ شخص کو دہشت گرد بناکر مردہ قرار دیا جائے تو آپ کیا کہیں گے ؟ اکنامکس یعنی اقتصادیات کا انسانی زندگی میں اتنا ہی دخل ہوتا ہے جتنا  ہوا اور پانی کا۔  روزانہ کی خرید فروخت اور اشیاء کی قیمتوں کا […]

گدھوں کی رہائی،راہل گاندھی کا مذہبی عقیدہ ،’پاکستان زندہ باد‘کے نعرے اور مویشیوں کے ساتھ زیادتی کا سچ

فیک نیوزراؤنڈاپ:خبر کا بازار گرم ہو تو کیا نہیں بیچا جا سکتا ہے  اور آج کے اس تکنیکی دور میں میڈیا سب کچھ بیچ رہا ہے۔ میڈیا کی ذمہ داری یہ ہے کہ  وہ حکومت اور سماج کے معاملات کو صحیح طریقےسے سماج  کے سامنے رکھے ،اور اس […]

بلیٹ ٹرین،کرنی سینا،ہندوستانی فوج کا خفیہ خط اور کمیونسٹوں کے متعلق ٹائمز آف انڈیا کی خبر کا سچ

 معاملے کی تفتیش میں واضح ہوا کہ نہ تو آر ٹی آئی کا جواب غلط ہے اور نہ ہی ہندوستان کا جاپان کے ساتھ قرار جعلی ہے ۔ حکومت ہند نے جاپان کے ساتھ دسمبر 2015 میں بلیٹ ٹرین کا قرار کیا تھا جس کی خبر پریس انفارمیشن بیورو کی ویب سائٹ پر […]

سعودی عرب کاروبوٹ، گجرات کی سونا اگلنے والی مشین ، وزارت ٹرانسپورٹ کی تصویروں کا سچ

گزشتہ ہفتے ایک دلچسپ بات سامنے آ ئی۔ وزارت برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز کی ویب سائٹ پرجن تصویروں کو استعمال کیاگیاہے وہ تصویریں ہندوستانی سڑکوں کی تصویریں نہیں ہیں !وہ تصویریں  کینیڈا اور امریکہ کی  ہیں ۔ گزشتہ  ہفتے ایک خبر سعودی عرب میں خواتین کے […]

ٹرمپ اور پنجاب کی ویڈیو کی حقیقت ؛ جیٹ ایئرویز اور راہل گاندھی کی تصویروں کا سچ

گزشتہ ہفتے کی تیسری اہم فیک نیوز کا تعلّق اس ویڈیو سے ہے جس کا استعمال مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو خبر بھی نہیں ہوتی ہے کہ ان کے چاہنے والے (جن کو مودی خود ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں)ان […]

ٹوئٹر کی تصویریں ،وویکانند کا مجسمہ اور نریندر مودی کے دعووں کا سچ

گزشتہ ہفتے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی جھوٹی تصویریں سوشل میڈیا میں عام کی گئیں۔ انتخابات کے دور میں افواہیں اور فیک نیوز کافی بڑھ جاتی ہیں ۔ غالباً ان تصویروں کا مقصدسیاسی مقابل پارٹی کو نقصان پہنچانا تھا۔ایک تصویر میں […]

شیوراج چوہان ،دینک بھارت کی تصویراور ری پبلک ٹی وی کے دعووں کا سچ

دینِک بھارت نے  ایک تصویر اپنے پورٹل پر شائع کی جس میں پردہ نشین خواتین کے بیچ ایک پولیس افسر کھڑا ہے ۔ہندوستانی ریاست کیرل کی یہ  تصویر اس سے پہلے ہی ٹوئٹر پر کافی گشت  کر چکی تھی، دینک بھارت نے اس تصویر کو اپنے پورٹل پر […]

دیوالی پر کرن بیدی کا ٹوئٹ ،عمران خان کا تنازعہ اور سپریم کورٹ جج کے متعلق فیک نیوز کا سچ

اس طرح کی غلطیاں کرن بیدی سے پہلے بھی ہوتی رہی ہیں۔لوگوں کو یاد ہوگا کہ  انہوں نے فوٹو شاپ کی گئی تصویروں کو اسی سال 27 جنوری کو ٹوئٹ کیا تھا ۔ گزشتہ ہفتے کی اہم فیک نیوز آئینی عہدے پر فائز ایک شخصیت سے تعلّق رکھتی […]

نوبل اکنامسٹ رچرڈ تھیلر کے ٹوئٹ اور کانگریس سے متعلق فیک نیوز

 ملک کے مختلف صوبوں میں اسمبلی انتخابات اور پھر اس کے بعد  2019 میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں ۔ وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ اے بی پی  نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر 30 اگست 2017 […]

کرنسی نوٹ کے گاندھی، دی ہندو اور سُدرشن ٹی وی کا فیک نیوز

سدرشن نیوز کی یہ حرکتیں نئی نہیں ہیں، سدرشن نیوز کا کاروبارنفرت پر ہی چلتا ہے۔ گاندھی جینتی یعنی مہاتما گاندھی کے یوم ولادت 2 اکتوبر کے دوران ایک تصویر سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بہت زیادہ شیئر  کی گئ، جس میں ایک بچی  مہاتما گاندھی کی تصویریں […]