Garmukhteshwar police station

یوپی: کانوڑیوں کی مبینہ پٹائی کے بعد مسلم شخص کی موت، مقتول کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

ہاپوڑ ضلع  میں کانوڑیوں کے ایک گروپ کی جانب سے بری طرح پیٹے گئے 24 سالہ عظیم کی 4 اگست کو دہلی کے ایک اسپتال میں موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ایک آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی تھی، جس میں کانوڑ یاتری سوار تھے۔ اس معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پہلی ایف آئی آر مقتول کے والد نے درج کروائی ہے، جبکہ دوسری آٹو ڈرائیور کے والد کی شکایت پر مقتول کے خلاف درج کی گئی ہے۔