یو جی سی نے حال ہی میں جاری ڈرافٹ گائیڈ لائن میں وائس چانسلر کی تقرری میں گورنروں کو زیادہ اختیارات دیے ہیں، اب ماہرین تعلیم کے علاوہ اپنے اپنے شعبے کے ماہرین کو بھی وی سی بنایا جا سکتا ہے۔ اس بارے میں دی وائر کی مدیر سیما چشتی اور سینئر صحافی سنجے کے جھا کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سنتوش گنگوار کو جھارکھنڈ کا گورنر بنایا گیا ہے۔ چھ بار کے ایم پی گنگوار کو لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملا تھا۔ ان کے علاوہ تریپورہ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیو ورما، سابق راجیہ سبھا ایم پی او پی ماتھر، سابق لوک سبھا ایم پی سی ایچ وجئے شنکر کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے جمہوریت میں گورنر کا رول اور بی جے پی کے خلاف متحد ہو رہے حزب مخالف پر ونود دوا کا تبصرہ۔